Samsung Galaxy S7 active is official with larger battery

Samsung Galaxy S7 Active Is Official With Larger Battery

سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایکٹو

سام سنگ اور اے ٹی اینڈٹی نے خاص طور پر اے ٹی اینڈ ٹی کے لیے سام سنگ گلیکس ایس 7 ایکٹیو متعارف کرا دیا ہے۔اس ڈیوائس میں فلیگ شپ گلیکسی ایس 7 کا ہی ہارڈ وئیر ہے۔
گلیکسی ایس 7 ایکٹیو میں سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے ، جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس کا ڈسپلے 5.1 انچ کیو ایچ ڈی ہے۔پولی کاربونیٹ کی اضافی تہہ کے باعث ڈیوائس کا ڈسپلے بھی کافی محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیٹری کافی بڑی یعنی 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔
گلیکسی ایس 7 ایکٹیو میں ہوم بٹن میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔اے ٹی اینڈ ٹی 10 جون سے گلیکسی ایس 7ایکٹیو کی فروخت شروع کرے گا۔اس فون کی ماہانہ قیمت وہی ہے جو گلیکسی ایس 7 ایج کی ہے۔Nextپلان کے ساتھ اس قیمت 26.50ڈالر ماہانہ ہ جبکہ Next Every Yearپلان کے ساتھ قیمت 33.13 ڈالر ہوجاتی ہے۔یہ تین رنگوں سینڈی گولڈ، کامی گرین اور ٹائیٹینئم گرے میں دستیاب ہوگا۔سم فری ڈیوائسز کی قیمت کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

Samsung Galaxy S7 active is official with larger battery
تاریخ اشاعت: 2016-06-06

More Technology Articles