Samsung having production issues with the Galaxy S5

Samsung Having Production Issues With The Galaxy S5

سامسنگ کو گلیکسی 5 کی پروڈکشن میں مشکلات کا سامنا

پچھلے کچھ عرصے سے سامسنگ گلیکسی ایس 5 کی پروڈکشن مشکلات کا شکار ہے۔ سب سے پہلے فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث سازوسامان اور مواد کا بھاری تعداد میں ضیاء ہے۔ اور اب نئی خبروں کے مطابق ایس 5 میں 16ایم پی آئیزو سیل کیمرہ سینسر کا لگانا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


سامسنگ کو ایس 5 کے لینس موڈیلول کر پروڈکشن اور اسکی ترسیل کا مسئلہ درپیش ہے۔اگرچہ اس مسئلے کے حل کے لیے کافی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ کورین کمپنی جلد ہی اس کو حل کر لے گی۔
ان مشکلات کی وجہ سے سامسنگ لانچ کے وقت صرف 4-5 ملین ایس 5 فونز کی دستیابی ہی عمل میں لا سکے گا جبکہ اصل میں 5-7 ملین ڈؤائسس کی فروخت متوقع تھیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-27

More Technology Articles