samsung introduced latest flagship smartphone galaxy s7

Samsung Introduced  Latest  Flagship Smartphone Galaxy S7

سام سنگ نے اپنا جدید ترین گلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسیS7ایج متعارف کرادیا

سام سنگ نے اپنی اگلی فلیگ شپ پراڈکٹ لائن گلیکسیS7کی نئی سیریز گلیکسیS7ایج اور ایج پلس متعارف کرادی ہے۔سام سنگ کی ان مصنوعات کی تقریب رونمائی اسپین کے شہر بارسلونا میں کی گئی۔گلیکسیS7کی تمام تر رینج متاثر کن خصوصیات اور طاقتور فیچرز کی حامل ہیں۔سام سنگ گلیکسیS7میںطاقتور اوکٹا کور پروسیسر پر چلنے والے مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈv6.0،اسنیپ ڈریگن 820 / Exynos 8890،64 bit Chipset،فور GB RAM اور 32/64/128 GB کی انٹرنل میموری موجود ہے۔

اس کا 12.2میگا پکسل کا کیمرہ BRITECELL سینسر سے لیس ہے جبکہ 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ dual video callکے ساتھ ہے۔سام سنگ پاکستان کے صدر J. H. Lee کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پر مسرت موقع ہے جب ہم اپنے صارفین کیلئے سام سنگ کی تخلیقات پر مبنی نئی فلیگ شپ ڈیوائسز گلیکسیS7اور S7ایج سیریز متعارف کرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہائی پرفارمنس ڈیوائسز اب تک سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی دی نیکسٹ گلیکسی میں سب سے بہترین قرار دی جاسکتی ہیں اور یہ انفوٹینمنٹ کی دنیا میں انقلابی تجربات فراہم کریں گی اور تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو مزید خود کفیل بنائیں گی۔

گلیکسیS7ایج 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین کا حامل اور فورس ٹچ اور TouchWIZ UI کی خصوصیت سے لیس ہے ،اس کی
Corning Gorilla Glass 5کی حفاظتی اسکرین IP68کے معیار کی طرح پانی اور گرد سے مزاحمت کی قوت فراہم کرتی ہے ۔اس ڈیوائس میں Nano SIM اور دنیا کی جدید ترین ایپس سام سنگ پے بھی شامل ہے،گلیکسیS7ایج تیزی سے چارج ہونے والی
3600mAh طاقت کی بیٹری کے ساتھ 24گھنٹے کے ٹاک ٹائم اور 18گھنٹے وڈیو پلے بیک کو یقینی بناتی ہے۔
گلیکسیS7ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں،حتیٰ کہ ایسے بارش یا پول میں بھی 30منٹ تک استعمال کیاجاسکتا ہے جبکہ اسے پانی کے اندرڈیڑھ میٹر تک کی گہرائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔Samsung Knox کے باعث اس میں موجودصارف کے ڈیٹا کومکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے اور ہیکرکیلئے صارف کے ڈیٹا تک رسائی کو نا ممکن بنادیا گیا ہے ۔یہ انقلابی ڈیوائسز صارفین کیلئے تیز ترین ملٹی ٹاسکنگ اور بہترین موبائل گیمز تجربات کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-27

More Technology Articles