samsung introducing tv according to trends

Samsung Introducing Tv According To Trends

سام سنگ الیکٹرانکس نے CES2016 میں مستقبل کے ٹی وی کے رجحانات متعار ف کرادیئے

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے CES2016 بوتھ کو پہلی بار فیوچر ٹی وی زون کی خصوصیات سے ہم آہنگ کردیا جہا ں سام سنگ کی جانب سے اب تک مستقبل کے ٹی وی رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے ٹی وی کی نمائش کی گئی۔فیوچر ٹی وی زون میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ،کثیر الجہتی اسکرین ،مختلف سائز اور ڈیزائن کے ایسے ٹی وی رکھے گئے ہیں جو کہ صارفین کی روزمرہ زندگی میں استعمال کے حوالے سے ہوں اور جنہیں صارفین دیکھنا پسند کرتے ہوں۔

سام سنگ کے پریذیڈنٹ فار وژیول ڈسپلے بزنس Hyun Suk Kim کا کہنا ہے کہ CES2016 میں سام سنگ اپنی ان تخلیقات کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے جو کہ صارفین کیلئے معنی رکھتی ہوں اور ہم فیوچر ٹی وی کے جدید وژن کی پیشکش لائے ہیں۔ہمارا یقین ہے کہ ٹی وی کی تیاری میں تخلیقات کا عمل نہ ختم ہونے والا ہے اور آنے والے برسوں میں صارفین ٹی وی کے حوالے سے مزید ترجیحات اور کنٹرول حاصل کرسکیں گے کیونکہ اسکرین سائز،ڈیزائن اور ورائٹی کے اعتبار سے حالیہ مشکلات دور کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میں اس نمائش میں شریک افراد کو سام سنگ کے بوتھ پر آنے کی دعوت دیتا ہوں تا کہ وہ خود مستقبل کے ٹی وی کا مشاہدہ کرسکیں۔فیوچر ٹی وی زون ڈیزائن کے اعتبار سے دو رجحانات پر مبنی ہے جس میں سے ایک اہلیت ہے اور دوسرا ممکنات،دنیا کا سب سے بڑا SUHD TV ایک170انچ ڈسپلے کا شاہکار ہے جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہے،سام سنگ نے اس ٹی وی میں وڈیو کا لائف سائز تجربہ فراہم کیا ہے۔
ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق خصوصیات کے مطابق یہ ٹی وی ڈسپلے ہونے والے کانٹینٹ کے مطابق اپنی shape تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،چاہے ناظرین کوئی بڑا میچ دیکھ رہے ہوں،ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم سے لطف اندوز ہورہے ہوں یا پھر شام کی خبروں سے باخبر ہورہے ہوں،یہ ٹرانسفارم ایبل ٹی وی اسکرین پر دکھائے جانے والے کانٹینٹ کے اعتبار سے shape تبدیل کرسکتا ہے ۔
یہ ٹی وی 16:9ریشو سے 21:9تک ایسے بھی جمپ کرسکتا ہے کہ اسکرین دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور جہاں آپ فلم کی طرح چوڑی اسکرین سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

سام سنگ فیوچر ٹی وی زون

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ سے متعلق:
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ٹیکنالوجی کی دنیامیں ایک عالمگیررہنماء کی حیثیت رکھتی ہے جو ہرعلاقہ کے لوگوں کیلئے نئے امکانات کی راہیں کھول رہی ہے۔

اختراع اوردریافت کے تسلسل سے ہم ٹیلی ویژن ،سمارٹ فونز، پرسنل کمپیوٹرز، پرنٹرز، کیمروں ، ہوم اپلائنسز، ایل ٹی ای سسٹمز، میڈیکل ڈیوائسز، سیمی کنڈکٹرز اورایل ای ڈی سلوشنزکوتبدیل کررہے ہیں۔79ممالک میں ہماری کمپنی میں دولاکھ 36 ہزارافراد کام کررہے ہیں جبکہ کمپنی کی سالانہ فروخت 187.8بلین امریکی ڈالرہے۔مزیدجاننے کیلئے براہ مہربانی www.samsung.com ویب سائیٹ کی وزٹ کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-02

More Technology Articles