Samsung is testing a Galaxy S5 running Tizen

Samsung Is Testing A Galaxy S5 Running Tizen

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کو ٹائزن پر چلانے کے لیے ٹیسٹ کر رہا ہے

بلآخر اس ماہ کے آغاز میں سامسنگ کا پہلا سمارٹ فون ٹائزن پر کام کرنا شروع کر دے گا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سامسنگ زی اس سال ٹائزن پر چلنے والا پہلا سمارٹ فون نہیں ہوگا۔
انڈیا امپورٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں سامسنگ گلیکسی ایس 5 ماڈل کے تین یونٹس پر ٹائزن کی ٹسٹنگ شروع کر دی گی ہے۔

(جاری ہے)

شاید یہ سب اس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ سامسنگ گلیکسی ایس 5 میں پری انسٹال ٹائزن کے ساتھ ایک بڑی تبدیلی لانے والا ہے۔


ٹائزن سے ٹسٹ شدہ ایس 5 کی قیمت 905 ڈالر کے قریب ہوگی۔مگر امید ہے کہ اس کی فروخت کے شروع ہونے کے بعد قیمت میں کمی واقع ہوگی۔اس کے متعلق مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
اگر ایس 5 کا سامسنگ زی سے مقابلہ کیا جائے تو ایس 5 بڑے اور زیادہ پکسل والی سکرین پر مشتمل ہے۔بہترین پچھلا کیمرہ، 200 MHz پروسیسر اور ایکسٹرا کپیسٹی کے ساتھ 200mAh بیٹری اس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-01

More Technology Articles