Samsung launches Exynos 9820 with 2 Gbps LTE modem and dedicated NPU

Samsung Launches Exynos 9820 With 2 Gbps LTE Modem And Dedicated NPU

سام سنگ نے 2 جی بی ایل ٹی ای موڈیم کے ساتھ ایگزینوس 9820 لانچ کر دیا

سام سنگ نے سمارٹ فونز کے لیے اپنا تازہ ترین چپ سیٹ ایگزینوس 9820 متعارف کرا دیا ہے۔یہ چپ سیٹ 8 این ایم  ایل پی پی (لو پاور پلس) FinTET پراسس پر بنایا گیا ہے۔یہ چپ سیٹ 10 این ایم ایگزینوس 9810   کی جدید شکل ہے۔اس ایس او سی میں 2 جی بی پی ایس ایل ٹی ای موڈیم، ٹرائی کلسٹر سی پی یو اور بہتر این پی یو ہے۔
سام سنگ نے  بہتر پراسیسنگ پاور کے لیے اس میں چوتھی نسل کے پروسیسر کے ساتھ دو کسٹم کورز، کارکردگی کےلیے دو کورٹیکس -اے 75 کورز اورچار کورز کورٹیکس -اے 55  شامل کی ہیں۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس نئی کنفیگریشن سے  اس کارکردگی پچھلے چپ سیٹ کے مقابلے میں  15 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی سنگل کور کا رزلٹ 20 فیصد بہتر اور  بجلی کی بچت کے معاملے میں یہ 40 فیصد بہتر ہے۔
اس چپ سیٹ میں 2 جی بی پی ایس ڈاؤن لوڈ لنک سپیڈ کے ساتھ ایل ٹی ای- ایڈوانسڈ پرو موڈیم ہے۔

(جاری ہے)

اس چپ سیٹ میں 8x CA اور 316 ایم بی پی ایس اپ لنک شامل ہے۔
اپنے پیش رو کی طرح  ایگزینوس 9820 بہترین رفتار کے لیے 4x4 MIMO، 256-QMA اور eLAA ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے۔


جی پی یو کے حوالے سے اس میں Mali-G76 کورز شامل کی گئی ہیں، جس کی کارکردگی 40 فیصد بہتر ہےاور یہ بجلی کی 35 فیصد تک بچت کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے زیادہ دیر تک چلنے والی وی آر اور اے آر ایپلی کیشنز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس چپ سیٹ میں این پی یو ایک الگ یونٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کے ٹاسک کو 7 گنا تیزی سے مکمل کرے گا۔ عملی طور پر یہ کیمرے سے اشیا پر بہتر فوکس کے لیے استعمال ہوگا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک اس چپ سیٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع ہو جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر گلیکسی ایس 10 کو 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کیا گیا تو یہ چپ سیٹ اس کا حصہ ہوگا۔

Exynos 9820 Exynos 9810
CPU 2x Custom CPU + 2x Cortex-A75 + 4x Cortex-A55 4x Custom CPU + 4x Cortex-A55
GPU ARM Mali G76 MP12 ARM Mali G72 MP18
NPU Yes No
Process 8nm FinFET 10nm FinFET
Modem LTE-A Cat.20 8CA (2Gbps download)
Cat.20 3CA (316Mbps upload)
LTE Cat.18 6CA (1.2Gbps download)
Cat.18 2CA (200Mbps upload)
Video 8K@30fps, 4K@150fps 4K@120fps
Samsung launches Exynos 9820 with 2 Gbps LTE modem and dedicated NPU
تاریخ اشاعت: 2018-11-14

More Technology Articles