Samsung launches ultrasonic Galaxy Core Advance cover, optical stand

Samsung Launches Ultrasonic Galaxy Core Advance Cover, Optical Stand

سامسنگ نے گلیکسی کور موبائل فون کیلئے منفرد اشیاء متعارف کروا دیں

سامسنگ نے اپنے گلیکسی کور موبایل فون کیلئے منفرد اور مفید اشیا متعارف کروا دی ہیں. جن میں سب سے زیادہ قابلَ ذکر سمارٹ فونز کے لیے ’’ الٹرا سونک کور ‘‘ہے جو ارد گرد کی جگہ اور انجان جگہ کے متعلق صارف کو بتاتا ہے۔اسکی خوبی یہ ہے کہ یہ کم سننے والوں اور کم دیکھنے والوں کو انکے ارد گرد 2میٹر تک کسی انسان کی موجودگی کی اطلاع دیتا ہے۔

جیسے ہی کوئی فرد اس موبائل فون کے صارف کے 6فٹ قریب آتا ہے تو یہ وائبریٹ کرکے صارف کو مطلع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


اسکے علاوہ گلیکسی کور ایڈوانس کو سٹینڈ پر لگانے سے یہ آپٹیکل سکین سافٹ وئیر کے ساتھ ربط میں آجاتا ہے جس کے بعد یہ ٹیکسٹ کو اونچی آواز میں پڑھ سکتا ہے۔ سامسنگ کی طرف سے ایک اور ٹیکنالوجی وائس لیبل کے نام سے متعارف کروائی گی جو کسی چیز کو پہچاننے، نوٹس لینے اور وائس لیبلز لگانے کے لیے کار آمد ثابت ہو تی ہے۔
سامسنگ کے مطابق وائس لیبل کی مدد سے صارف الیکٹرانکس کے استعمال کے بارے میں مختصر سی وضاحت ریکارڈ کروا سکتا ہے۔
سامسنگ کی طرف سے متعارف کروائی گئی یہ اشیاء مارکیٹ میں دستیاب ہیں.

تاریخ اشاعت: 2014-03-15

More Technology Articles