samsung NOTEBOOK 9

Samsung NOTEBOOK 9

سام سنگ نوٹ بک 9

سام سنگ نے نوٹ بک 9 کے نام سے 13 انچ کا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ میک بک کے مقابلے کا یہ لیپ ٹاپ 1.85 پاؤنڈ کا ہے۔اس ڈیوائس کا ایک 15 انچ کا ورژن بھی ہے، جس کا وزن 2.84 پاؤنڈز ہے۔ ڈیوائس کی ڈسپلے ریزولوشن 1080pہے۔

(جاری ہے)

کور آئی 7پراسیسر کےساتھ ڈیوائس میں 4 یا 8 جی بی کی ڈی ڈی آر 3 ریم ، 128 یا 256 جی بی سٹوریج، 2 یوایس بی 3.0، مائیکروایچ ڈی ایم آئی، منی ایتھر نیٹ، منی وی جی اے اور ایس ڈی کارڈ ریڈر ہے۔ڈیوائس کے 15انچ ورژن میں ٹائپ سی پورٹ بھی ہے ، جو تیز رفتار چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
ڈیوائس کی قیمت اور فراہمی کے بارے میں معلومات بعد میں سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-08

More Technology Articles