Samsung On A Possible Collision Course With Qualcomm

Samsung On A Possible Collision Course With Qualcomm

سام سنگ اور کوالکم میں نیا ٹاکرا

پچھلے دنوں کوالکم کو اس خبر سے کافی نقصان پہنچا کہ سام سنگ اپنے نئے موبائل فون میں اس کا پراسیسر سنیپ ڈریگن استعمال نہیں کرے گا۔ اس خبر سے کوالکم کا سٹاک 12 فیصد نیچے آ گیا۔کوالکم کے لیے اس سے بھی بری خبر یہ ہے کہ سام سنگ سنیپ ڈریگن کے مقابلے میں اپنا اے آر ایم پروسیسر ایگزینوس(Exynos) ہی استعمال کرے گا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے جو افواہیں تھی ان میں کہا جا رہا تھا کہ سام سنگ کوالکم کے سنیپ ڈریگن کو اوور ہیٹنگ(Over Heating) کی وجہ چھوڑ رہاہے مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل میں سام سنگ اپنا پروسیسر ہی استعمال کرنا چاہتاہے۔

سام سنگ کا ایگزینوس 7420،سنیپ ڈریگن 810 پروسیسر 20 نینو میٹر، کےمقابلے میں 14 نینو میٹر ایپلی کیشن پراسیسر ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے اس اقدام کا مقصد دوسرے ہائی اینڈ اینڈریوڈ موبائل بنانے والوں سے خود کو الگ کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے کی بچت بھی ہے۔
کوالکم کا کہنا ہے کہ اس وقت پائپ لائن میں 60 سے زیادہ ڈیوائسز ہیں جو سنیپ ڈریگن 810 استعمال کر رہی ہے۔ کوالکم کے پروسیسر استعمال کرنے والوں میں شومی، ایل جی، ایچ ٹی سی اور موٹرولا جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles