Samsung preps Galaxy Mega 7, reports suggest

Samsung Preps Galaxy Mega 7, Reports Suggest

سامسنگ اب پہلے سے بھی بڑا7 انچ کا فون بنانے میں مصروف!

حال ہی میں یہ خبر منظرِ عام پر آئی ہے کہ سامسنگ اپنے پہلے سمارٹ فونز کی نسبت مزید بڑے سمارٹ فون کو بنانے میں مصروف ہے۔
ایک نئی خبر کے مطابق سامسنگ 7 انچ گلیکسی میگا سمارٹ فون متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔چین الیکٹرانک سرٹیفیکیشن کمپنی کے مطابق اس کو سامسنگ ایس ایم ۔ ٹی 2558 (SM-T2558) کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


یہ 7 انچ بڑا ہینڈ سیٹ 1.2GHz کواڈ کور پروسیسر، 1.5 جی بی ریم، 8 میگا پکسل پیچھے کے کیمرے کے ساتھ ساتھ 8 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ، 2 میگا پکسل سامنے کا کیمرہ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ پر مشتمل ہے۔
سامسنگ اپنے اس نئے ہینڈ سیٹ کے ساتھ کون سے ریکارڈ قائم کرتا ہے یہ تو اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-25

More Technology Articles