Samsung pushing Android 4.4 to more phones

Samsung Pushing Android 4.4 To More Phones

سامسنگ کا مزید موبائل فونز میں اینڈرائیڈ4.4شامل کرنے کا فیصلہ

ایک نئی خبر کے مطابق سامنگ جلد ہی سمارٹ فون کے نئے بیج کے لیے اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ اپڈیٹ تیار کرے گا۔
ٹیکنالوجی سائٹ ’ سام موبائل‘ کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق سامسنگ پچھلے سال کے فون ماڈلز کے لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ حتمی شکل دے رہا ہے جن میں گلیکسی ایس 4 منی اور گلیکسی نوٹ 3 بھی شامل ہیں۔جبکہ گلیکسی گرینڈ 2، گلیکسی میگا 5.8, اور گلیکسی میگا 6.3 کے بین الاقوامی ورزنز کی ٹیسٹنگ پر کام ابھی جاری ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق مئی اور جون میں آٹھ ماڈلز 4.4 پر اپ ڈیٹ کر دیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل گلیکسی ایس 3 کے اپ ڈیٹس کو کچھ وجوہات کے بناء پر کینسل کر دیا گیا ہے۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سامسنگ نے گلیکسی ایس 5 کی اینڈرائیڈ 4.4.3 اپڈیٹس پر ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔جس کے بعد قوی امید ہے کہ سامسنگ 4.4.2 کی اپڈیٹس کو چھوڑ کر ڈائریکٹ نئی ریلیز کو اپنا لے۔
http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/kitkat-update-status.jpg

تاریخ اشاعت: 2014-05-08

More Technology Articles