Samsung Releases the Tizen Powered Z1

Samsung Releases The Tizen Powered Z1

سامسنگ نے اپنا انتہائی کم قیمت، سمارٹ‌ فون متعارف کروادیا

ٹائیزن پر بہت سالوں تک کام کرنے اور بے شمار اعلانات کے بعد آخر کار سام سنگ نے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل پہلا فون Z1 متعارف کرا دیا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 4 انچ اور ریزولوشن 800 x 600 WVGA ہے۔اس میں ڈوئل کور 1.2 گیگا ہرٹز پراسیسر،سپریڈٹرم چپ سیٹ، 768 ایم بی ریم ہے۔ 4جی بی میموری کو 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس کی بیک پر 3.1 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے۔

بلوٹوتھ 4.1، مائیکرو یوایس بی، 3 جی بھی شامل ہے۔ ڈوئل سم کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔
اس فون میں ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جس میں الٹرا پاور سیونگ موڈ بھی جو سام سنگ کے موبائل فونز میں پہلے بھی ہوتا ہے۔اس فون کی قیمت 90 ڈالر ہے اور یہ سیاہ ، سفید اور وائن ریڈ کلر میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سامسنگ زیڈ 1


Z1کی تیکنیکی تفصیلات
سی پی یو:1.2 گیگا ہرٹز کورٹس –A7
چپ سیٹ: سپریڈٹرم ایس سی 7727ایس
آپریٹنگ سسٹم: ٹائیزن او ایس، ورژن 2.3
نیٹ ورک سپورٹ:2 جی، 3 جی
ڈیزائن: طول و عرض (ڈائی مینشن) 120.4 x 63.2 x 9.7ملی میٹر
وزن: 112 گرام
ڈسپلے: پی ایل ایس ٹی ایف ٹی ٹچ سکرین، 16 ملین کلرز
4 انچ 480 x 800پکسل(~233 پی پی آئی پکسل کثافت)

میموری:
ریم : 768 ایم بی
انٹرنل میموری : 4 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی، 64 جی بی تک سپورٹ

کیمرہ
پرائمری: 3.15 میگا پکسل، 2048 x 1536 پکسل، ایل ای ڈی فلیش
سیکنڈری: وی جی اے
کنکٹیویٹی: 802.11 b/g/n, A-GPS
بلوٹوتھ:4.1
بیٹری: Li-Ion 1500 ایم اے ایچ بیٹری
قیمت: 90 ڈالر، 9 ہزار روپے پاکستانی

تاریخ اشاعت: 2015-01-16

More Technology Articles