Samsung Reveals 16 TB SSD Drives, Highest Capacity Till Date

Samsung Reveals 16 TB SSD Drives, Highest Capacity Till Date

سام سنگ نے 16 ٹیرا بائٹ کی ایس ایس ڈی ڈرائیو متعارف کرا دی

جیسے جیسے کمپیوٹر کی کارکردگی، انٹر نیٹ سپیڈ، ویڈیو کوالٹی بڑھتی جا رہی ہے کمپیوٹر کی زیادہ سٹوریج کی ضرورت شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔اس ضرورت کو سام سنگ کی متعارف کرائی گئی16 ٹیرا بائٹ PM1633a ایس ایس ڈرائیو کافی حد تک پورا کر دیں گی، جسے سام سنگ نے متعارف کرا دیا ہے۔سام سنگ نے پچھلے سال اس سالڈ سٹیٹ ڈسک ڈرائیو کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہارڈ اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی ایس ایس ڈی ہے۔


16 ٹیرا بائٹ کی ہارڈ ڈرائیو قیمت کی وجہ سے عام صارفین کے سسٹم تک پہنچنے میں شاید کافی عرصہ لے مگر سرور سائیڈ پر یہ جلد ہی عام ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس ہارڈ ڈرائیو میں ڈیٹا پڑھنے اور لکھنے کی رفتار 1200 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔رینڈم ریڈ اور رائٹ سپیڈ 2 لاکھ اور 32 ہزار آئی او پی ایس ہے۔
اس ہارڈ ڈرائیو کوسام سنگ کی 256 جی بی V-NAND میموری کی 512 چپس ملا کر بنایا گیا ہے، جس میں 256 جی بی کی ڈائی کی 48 لیئرز ہیں۔

یہ ڈرائیو 12 جی بی فی سکینڈ انٹرفیس پر 16 جی بی ڈی ڈی آر 3 ڈی ریم کو سپورٹ کرتی ہے۔
سام سنگ نےاس ہارڈ ڈرائیو کے7.68 ٹیرا بائٹ، 3.84 ٹیرا بائٹ، 1.92 ٹیرا بائٹ، 960 جی بی اور 480 جی بی ورژن بھی متعارف کرائے ہیں، جو اس سال کے آخر تک فروخت کےلیےپیش کیےجائیں گے۔ اندازہ ہےکہ 16ٹیرا بائٹ ایس ایس ڈی کی قیمت 8000 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-05

More Technology Articles