Samsung rolls out Gear S3 smartwatch

Samsung Rolls Out Gear S3 Smartwatch

سام سنگ نے گیئر ایس 3 سمارٹ واچ متعارف کرادی

کافی عرصے سے سام سنگ گیئر ایس 3 سمارٹ واچ کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ سام سنگ نے جنوبی کوریا میں اسے لانچ کر دیا ہے۔ یہ ٹائیزن بیسڈ ڈیوائس دو ماڈلز میں لانچ کی گئی ہے۔جلد ہی اسے جنوبی کوریا سے باہر کی مارکیٹس میں بھی لانچ کر دیا جائے گا۔ 18 نومبر سے آسٹریلیا، دوبئی، فرانس، جرمنی، سنگا پور، برطانیہ اور امریکا کے صارفین بھی اسے خرید سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین جنہوں نے اس ڈیوائس کے پری آرڈر کیے تھے، انہیں بھی 18 نومبر سے ہی ا س کی ترسیل شروع ہوگی۔
گیئر ایس 3 کے دونوں ماڈلز گیئر ایس 3 کلاسک اور گیئر ایس 3 فرنیٹر کا ڈسپلے 1.3 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔ ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج 4 جی بی ہے۔ اس کے ساتھ سام سنگ پے کے لیے GPS اور MST ٹیکنالوجیز کو بھی مربوط کیا گیا ہے۔تاہم MST ایل ٹی ای کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس کی مدد سے صارفین سمارٹ فون قریب نہ ہونے پر کال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-11

More Technology Articles