Samsung shows off a hard drive with 16TB of storage

Samsung Shows Off A Hard Drive With 16TB Of Storage

سام سنگ نے 16 ٹیرا بائٹ کی ہارڈ ڈسک متعارف کرا دی

سام سنگ نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی ہارڈڈسک متعارف کرا دی ہے۔ یہ ہارڈ ڈسک 2.5 انچ فارمیٹ میں ہے جس کی گنجائش 16 ٹیرا بائٹ ہے۔ PM1633a (سام سنگ کی ہارڈ ڈرائیو کا نام) کو ایس ایس ڈی ہارڈ ڈرائیو سمجھا جا سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ہارڈ کے اندر کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو گھومتی ہو۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اس ہارڈ ڈرائیو کوفلیش میموری سمٹ(Flash Memory Summit) کیلیفورنیا میں پیش کیا۔یہ ہارڈ ڈرائیو سام سنگ کی اپنی بنی ہوئی نینڈ (NAND) فلیش چپ سے بنی ہے۔ نینڈ فلیش چپ کو سولڈ سٹیٹ ڈرائیو میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔
سام سنگ نے ابھی اس ہارڈ ڈرائیو کی دستیابی یا قیمت کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں دی ۔

Samsung shows off a hard drive with 16TB of storage
تاریخ اشاعت: 2015-08-15

More Technology Articles