Samsung Tizen delayed again

Samsung Tizen Delayed Again

سامسنگ کا پہلا ٹائزن فون پھر تاخیر کا شکار

سامسنگ کا پہلا ٹائزن فون کافی عرصے سے خبروں کی رونق بنا ہوا ہے اور کمنپی کی جانب سے اس کی جلد ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا تھا مگر یہ ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے یہاں تک کہ کل ماسکو میں ڈیولپرز ایونٹ میں بھی یہ پیش نہیں کیا جا سکا۔
کمپنی کی جانب سے اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔سوائے اس کے کہ کمپنی ٹائزن ہینڈ سیٹ اور آپریٹنگ سسٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔


سامسنگ زی کی ریلیز کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔لیکن جو وجہ سامنے آرہی ہے وہ اس میں ایپلیکشنز کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

سامسنگ اس آپریٹنگ سسٹم کو دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں کمپنی نے ایپلیکشن ڈیولپرز کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا ہے۔ یہاں تک کہ نئے سافٹ وئیر پارٹنرز کی لسٹ بھی جمع ہوئی ہے۔

سامسنگ کے نئے ٹائزن کی ریلیز کے متعلق کچھ بھی کنفرم نہیں کہا جا سکتا ۔اگر کورین کمپنی حقیقت میں یہ چاہتی ہے کہ صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کریں اور اپنی رائے کا اظہار کریں تو اس کی جلد از جلد دستیابی کو ممکن بناناہو گا۔ اور اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ کہنا خاصا مشکل ہوگا کہ یہ آپریٹنگ سسٹم اپنی جگہ بنا پائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-14

More Technology Articles