Samsung under pressure from low-priced Chinese manufacturers

Samsung Under Pressure From Low-priced Chinese Manufacturers

سامسنگ کم قیمت چینی سمارٹ فونز سے شدید پریشان

چار سالوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوتا محسوس ہو رہا ہے کہ سامسنگ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی سمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی گرفت کھو رہا ہے۔جنوری سے مارچ تک سامسنگ پوری دنیا کی سمارٹ فون مارکیٹ میں 31.2 فیصد شیئر سنبھالے ہوئے ہے جبکہ پچھلے سال یہ شیئر 32.4 فیصد تھے۔اور ان سب کی جو وجہ ابھی تک سامنے آئی ہے وہ چینی اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کی کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیابی ہے۔


سامسنگ موبائل کے ہیڈ جی کے شن اس وجہ سے کافی پریشر میں ہیں مگر صارفین کی طرف سے سامسنگ کے گلیکسی ایس 5 کے ڈئزائن پر تنقید کے باوجود وہ خا صے پر امید بھی ہیں۔
گلیکسی ایس 5 کی امریکہ میں مقبولیت کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں ایپل کے آئی فون کی بڑھتی مانگ کے باوجود امریکہ میں سامسنگ کے سمارٹ فون کی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے جو کہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے نئے سامسن گلیکسی نوٹ 4 کے متعلق بھی بتایا۔
سامسنگ کی طرف سے گلیکسی ایس 5 پرائم بھی جلد ہی مارکیٹ میں آنے والا ہے۔جو کہ 1440x2560 کیو ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ 5.2 انچ سکرین پر مشتمل ہوگا۔سامسنگ کا یہ نیا فون دھاتی باڈ ی کے ساتھ سامنے آئے گا۔اور قوی امید ہے کہ یہ سامسنگ کو مارکیٹ میں اس کی کھوئی ہوئی جگہ واپس دلانے میں کامیاب بھی ہو جائے گا۔
سامسنگ 28مئی کو ایک تقریب کا نعقاد کرنے والا ہے جس میں سامسنگ کی آنے والی ڈؤائسس میں شامل صحت سے متعلق سیسنر کے بارے میں بتایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-22

More Technology Articles