Samsung unveils Galaxy Ace Style smartphone

Samsung Unveils Galaxy Ace Style Smartphone

سامسنگ نے کم قیمت نیا گلیکسی فون متعارف کروا دیا

سامسنگ نے اپنے نئے درمیانی رینج کے موبائل فون گلیکسی ایس Ace سٹائل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اینڈرائیڈ کٹ کیٹ 4.4آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔
یہ فون دیکھنے میں دوسرے تمام گلیکسی موبائل فونز کی طرح کا ہی لگتا ہے، لیکن اس میں فیچرز کافی کم ہیں ، جو اسکی قیمت کے لحاظ سے بہترین ہیں۔ یہ موبائل نوجوانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جو کم بجٹ میں ایک خوبصورت فون خریدنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس موبائل فون میں چار انچ WVGA ڈسپلے، 1.2GHzڈیول کور پراسیسر بھی شامل ہے۔ اسکا مرکزی کیمرہ 5میگا پکسل کا ہے، جبکہ اسکا اگلا کیمرہ وی جی اے ہے۔ اسکی اندرونی میموری 4جی بی ہے، جبکہ اس میں سامسنگ کا مشہور’’ ٹچ ویز سینس ‘‘سافٹ وئیر بھی موجود ہے۔
یہ خوبصورت فون دو رنگوں سفید اور گرے میں دستیاب ہوگا۔ اسکی قیمت تقریباََ 275ڈالر کے قریب ہے، جو پاکستانی 25ہزار روپے کے قریب بنتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-08

More Technology Articles