Samsung Unveils The Galaxy S8 and S8 Plus
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کر ادئیے
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا۔سام سنگ نے اپنے فلیگ شپس سام سنگ گلیکسی ایس 8اور ایس 8 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔ اس فون کے بارے میں اکثر تفصیلات پہلے ہی لیک ہو چکی تھیں لیکن نیویارک کے لنکن سنٹر میں ہونے والی تقریب میں چند مزید چیزوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
ایج ڈسپلے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سکرین کا سائز 5.8 انچ ہے۔
(جاری ہے)
سام سنگ نے دونوں فونز مین Infinity Display بھی شامل کیا ہے جو مکمل فٹ پرنٹ کو بڑھائے بغیر سکرین کے سائز کو بڑھا دیتا ہے۔
ڈیوائس میں نیچے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، لاؤڈ سپیکر اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔
کیمرہ
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے فرنٹ کیمرہ کو کافی بہتر بنایا ہے۔ فون کی فرنٹ پر F1.7 لینز اور آٹو فوکس فیچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کا رئیر کیمرہ پچھلے سال کی طرح F1.7 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔سام سنگ نے رئیر کیمرہ کی امیج پروسیسنگ کو کافی بہتر بنایا ہے۔ کیمرہ سافٹ وئیر کافی تیزی سے بہت سی تصاویر لے کر ان سے ایک ہی ہائی کوالٹی فوٹو بنا سکتا ہے ۔ سام سنگ نے کیمرے کو Bixby Vision کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کر دیا ہے، جو کیمرے کی مدد سے چیزیں سکین کرنے کے بعد معلومات فراہم کرتا ہے۔
ہارڈ وئیر اور سٹوریج
سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے جس میں 10 این ایم پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی ایس 8اور ایس 8 پلس کی کارکردگی پچھلے فون سے 10 فیصد بہتر ہے۔ فون کا جی پی یو پچھلے سال کے فون سے 21 فیصد بہتر ہے اور یہ 20 فیصد کم پاور استعمال کرتا ہے۔
گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو دومختلف ورژنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایک میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ہوگا جبکہ دوسرے میں سام سنگ کی اپنی ا یگزینوس سیریز کی 8895 چپ ہوگی۔سام سنگ مختلف ممالک میں مختلف چپ کےساتھ فون کو لانچ کرے گا۔
ریم کے حوالے سے امید کی جارہی تھی اس میں 6 جی بی کی ریم ہوگی مگر سام سنگ نے فون میں4 جی بی کی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج متعارف کرائی ہے۔انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
Bixby
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے ساتھ نئی ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو بھی متعارف کرایا ہے۔ بکسبی مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے جو آپ کی معلومات جمع کرکے، ویب سرچنگ ، سوالات کے جواب دے کر اور فون کے استعمال کو آسان بنا کر آپ کی زندگی کو آسان بناتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ بکسبی کی مدد سے صارفین فون کو ٹچ کیے بغیر صرف آواز کے ذریعے تمام کام لے سکتے ہیں۔فون میں چونکہ اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے اس لیے صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی استمعال کر سکیں گے۔
بیٹری، کنکٹیویٹی اور سیکورٹی
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں 3000 ایم اے ایچ اور گلیکسی ایس 8 پلس میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں ٹائپ سی چارجنگ پورٹ شامل کی ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے سام سنگ نے فون میں وائی فائی، بلوٹوتھ، این ایف سی اور وائی فائی ڈائریکٹ کےساتھ1024-QAM اورCat.16 LTE کی سپورٹ بھی شامل کی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں آئیرس سکینر بھی شامل کیا ہے۔ چہرہ شناخت کرنے کے فیچر سے صارفین زیادہ تیزی سے فون کے لاک کو کھول سکتے ہیں۔
دستیابی اور قیمت
سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے پری آرڈر 30 مارچ سے امریکا میں شروع ہونگے۔ امریکا میں اس کی قیمت کا تعین اسے لانچ کرنے والے کیرئیر کریں گے جبکہ برطانیہ میں ایس 8 کی قیمت 689 پاؤنڈ (89566 پاکستانی روپے) اور ایس 8 پلس کی قیمت 779 پاؤنڈ (101282 پاکستانی روپے) ہے۔دونوں سمارٹ فونز 21 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
دیگرتفصیلات
• آپریٹنگ سسٹم:اینڈروئیڈ نوگٹ 7.0 (گریس یوزر انٹر فیس)
• پیمائش: 148.9 x 68.1 x 8ایم ایم (ایس 8) اور159.5 x 73.4 x 8.1 ایم ایم (ایس 8 پلس)
• ڈسپلے: 5.8 انچ، 1440 x 2960، 570 پی پی آئی، Always-On ڈسپلے، گوریلا گلاس 5 (ایس 8) / 6.2 انچ، 1440 x 2960، 529 پی پی آئی، Always-On ڈسپلے، گوریلا گلاس (ایس 8 پلس)
• چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 835، اوکٹا کور (4×2.35 GHz Kryo & 4×1.9 GHz Kryo)
• ریم:4 جی بی
• انٹرنل سٹوریج: 64 جی بی، جسے مائیکروا یس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
• پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل، f/1.7، او آئی ایس، ایل ای ڈی فلیش، 4K ریکارڈنگ
• سیکنڈری کیمرہ: 8 میگا پکسل، f/1.7، 2Kریکارڈنگ، آٹو فوکس
• کنکٹیویٹی: Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac، ڈوئل بینڈ، وائی فائی ڈائریکٹ، ہاٹ سپاٹ، بلوٹوتھ 5.0
• چارجنگ:یوایس بی-سی 3.1
• سنسرز: آئیرس سکینر، فنگرپرنٹ، ایکسلرو میٹر، جیارو، پراکسیمٹی، کمپاس، بیرومیٹر، ہارٹ ریٹ، SpO2
• بیٹری:3000 ایم اے ایچ (ایس 8) اور 3500 ایم اے ایچ (ایس 8 پلس)
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry