Samsungs thinnest smartphone ever Galaxy A7

Samsungs Thinnest Smartphone Ever Galaxy A7

سام سنگ کا پتلا ترین سمارٹ فون گلیکسی اے 7 یورپ میں پری آرڈر پر دستیاب

جنوری میں سام سنگ نے گلیکسی اے 7 کا اعلان کیا تھا کہ یہ اس کا پتلا ترین سمارٹ فون ہوگا۔ گلیکسی اے 7 کی لمبائی 151، چوڑائی 76.2 اور موٹائی 6.3 ملی میٹر ہے۔ یہ سام سنگ کے پچھلے پتلے ترین موبائل گلیکسی الفا اور گلیکسی اے 5 جو کہ 6.7 ملی میٹر موٹا تھا سے بھی پتلا ہے۔

اس ہفتے سام سنگ گلیکسی اے 7 کو یورپ میں پہلے سے آرڈر دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یورپ میں اس کی قیمت 499 یوروز(568 ڈالرز) ہے۔اے 7 کےلیے ایمزون فرانس اور یمزون جرمنی پر پہلے سے آرڈر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمزون فرانس سے یہ موبائل سفید رنگ میں 600 یوروز کے عوض ابھی خریدا جا سکتا ہے جبکہ گولڈ اور بلیک میں 499 یوروز کے عوض یہ اگلے ہفتے دستیاب ہوگا۔

499 یوروز کے عوض اے 7 سام سنگ گلیکسی ایس 5 سے بھی مہنگا ہے جو یورپ میں 430 یوروز میں دستیاب ہے۔



ایسا لگتا ہے کہ ایمزون پر فروخت کیے جانے والے اے 7 میں کوالکم اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 615 کی بجائے سام سنگ کا اپنا ایگزینوس 5 (Exynos 5) اوکٹا کور 5430 پروسیسر لگا ہے۔

نئے موبائل کی خصوصیات میں 5.5 انچ 1080p AMOLED ڈسپلے، 5 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج شامل ہیں۔میٹل یونی باڈی اور 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles