See the most beautiful smartphones this year.
دیکھئے اس سال کے سب سے خوبصورت اسمارٹ فونز!!
سب سے پہلے بات کی جائے آئی فون کی تو آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
(جاری ہے)
اس کے نئے ماڈل میں ایل سی ڈی کی جگہ او ایل ای ڈی استعمال کی جائے گی جس کی بدولت آئی فون کا ڈسپلے کناروں سے نچلی جانب تک پھیل جائیگا ۔
امید کی جارہی ہے کہ یہ فون آئی فون کے پرانے فونز میں سے سب سے ذیادہ خوبصورت ہوگا۔ لیکن خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون عام صارفین کی رینج سے باہر ہوگا یعنی اس کی قیمت بہت زیادہ متوقع ہے۔اسی طرح معروف موبائل ساز ادارہ سام سنگ بھی اس برس گلیکسی ایس سیریز کا نیا ماڈل ایس ایٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔ ایس ایٹ میں فور کے ہائی ریزولوشن سکرین اور دوسرا رئیر کیمرہ بھی نصب کیا جا رہا ہے۔گزشتہ برس کمپنی کے نئے ماڈل نوٹ سیون کے لانچ کے فوری بعد اس کی بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے کمپنی کو اس ماڈل کے تمام فونز مارکیٹ سے واپس لینا پڑے تھے اور اس کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ کو بھی بہت نقصان پہنچا تھا تاہم اب کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایس سیریز کے اس نئے ماڈل کی لانچ سے اپنی ساکھ کو بحال کر سکے۔
اس کے علاوہ سام سنگ کمپنی طویل عرصے سے ایسے اسمارٹ فون کی تیاری کی کوششیں کر رہی تھی جس کی سکرین کو فولڈ کیا جا سکے اور ضرورت کے وقت اس فولڈ سکرین کو اوپن کر کے ٹیبلٹ سائز تک پھیلایا جا سکے۔ سام سنگ نے اس طرح کے سمارٹ فون کا تصور ویڈیو سال 2013 میں پیش کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک سام سنگ اس طرح کے سمارٹ فون کی تیاری کے لئے کوشاں ہے۔ اب امیدظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے دوران ہی سام سنگ فولڈایبل سمارٹ فون کو لانچ کر دے گا۔ تصور کیا جارہا ہے کہ سام سنگ کا جدید اور خوبصورت ترین اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔
اگر مائیکرو سافٹ کی بات کی جائے تو مائیکرو سافٹ ایک اعلیٰ موبائل ڈیوائس کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔اس سمارٹ فون کی لانچ بھی 2017 میں متوقع ہے۔ مائیکروسافٹ سرفس موبائل میٹل باڈی کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈو ٹین آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہو گا جو یقیناََ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگادے گا۔
دنیا میں اسمارٹ فون کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو (OPPO) نے پاکستان بھر میں اپنے F3اسمارٹ فون کی پہلی بار فروخت کا آغاز کردیا ہے۔ اس فون کا شماررواں سال کے بہترین اور خوبصورت اسمارٹ فونز میں کیا جارہا ہے نیا F3ایک اور سیلفی ایکسپرٹ ہے جس کی بدولت سیلفیز اور گروپ سیلفیز کو مزید قدرتی، خوبصورتی کے ساتھ ڈھالا جاسکے گا اور انتہائی اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی کافی آسانی سے تصویر لی جاسکے گی ۔اپنے ہلکے وزن، پتلی باڈی اور 5.5انچ کے ساتھ F3 اسمارٹ فون گرفت میں بہترین ہے۔ اس کا چمکدار دھاتی بیک پینل ہموار ٹیکسچر دھول کو روکتا ہے اور جب اسے ہاتھ میں لیں تو الگ ہی مزہ آتا ہے۔ F3 اسمارٹ فون دیکھنے میں خوبصورت اور باوقار نظر آتا ہے۔ ان سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ F3 کا ایف ایچ ڈی ڈسپلے عام اسکرین کی موٹائی کے مقابلے میں 1/4 کم ہے جو اسے مزید خوبصورت اور دلکش بناتا ہے ۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry