Smart thermometer is ready to track your kid

Smart Thermometer Is Ready To Track Your Kid

سمارٹ تھرما میٹر۔ ٹیمپ ٹریک

بیماری کے دوران بچوں کی طبیعت چڑچڑی ہو جاتی ہے۔ اُنہیں اپنی تیماداری بھی بُری لگی ہے۔ایسے بچوں کا بخار چیک کرنا انہیں زیادہ ڈسٹرب کرتا ہے۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلیو سپارک نے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں ٹیمپ ٹریک(TempTraq) نامی سمارٹ تھرما میٹر متعارف کرایا تھا۔کئی ماہ بعد اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ایک دفعہ استعمال کے لیے اس تھرما میٹر کی قیمت 25 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

یہ تھرما میٹر بینڈیج کی طرح چپک جاتا ہے اور بلو ٹوتھ کی مدد سے قریب موجود ٹیب یا سمارٹ فون کو مسلسل بخار کی ریڈنگ بھیجتا رہتا ہے۔ بچے کو تھرما میٹر محسوس بھی نہیں ہوتا اور والدین اسے ڈسٹرب کیے بغیر اس کے بخار سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ٹیمپ ٹریک کے لیے اینڈریوڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن بھی موجود ہیں، جو بخار کے ایک خاص حد سے بڑھنے پر والدین کو مطلع کرتی ہے۔ ان ایپلی کیشن سے بچے کی بیماری کے لاگ کو ڈاکٹروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔ٹیمپ ٹریک والدین کو یہ بھی بتاتا ہے کہ انہیں کب ٹیمپ ٹریک کو تبدیل کرنا ہے۔ ٹیمپ ٹریک کی بدولت والدین کو پتہ چلتا رہتا ہے کہ بچے کی حالت سدھر رہی ہے یا بگڑ رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-02

More Technology Articles