Smart umbrella tells you when its going to rain

Smart Umbrella Tells You When Its Going To Rain

چھتری اتنی سمارٹ کے بارش آنے سےپہلے ہی خبردار کر دے

ہرچیز جیسے بریف کیس(تفصیلات اس صفحے پر)، شیشہ(تفصیلات اس صفحے پر)، گن (تفصیلات اس صفحے پر)، فریج(تفصیلات اس صفحے پر) اورا نگوٹھی(تفصیلات اس صفحے پر)سمارٹ ہو سکتے ہیں تو چھتری کیوں نہیں؟ سمارٹ چیزوں کی خواہش رکھنے والوں کے لیے سمارٹ چھتری بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

یہ چھتری اتنی سمارٹ ہے کہ آپ کے گھر سے نکلنے سے پہلے بارش کے بارے میں بتا دیتی ہے تاکہ آپ اسے ساتھ لے جائیں۔اوومبریلا نام کی اس چھتری میں ایک ڈیوائس لگی ہے، جو موسم کے حوالےسے تمام ڈیٹا کو جمع کر کے پراسس کرتی ہے۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر یہ چھتری بارش ہونے کا پہلے ہی بتادیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس چھتری کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپ اسے کہیں بھول نہیں سکتے۔

موبائل فون سے کنکٹ ہونے کی وجہ سے ، جب بھی آپ بغیر چھتری کے ایک مخصوص فاصلے پر پہنچتے ہیں توسمارٹ فونز میں ایک نوٹیفیکیشن آ جاتا ہے، جو آپ کو یاد دلاتا کہ چھتری تو آپ کے ساتھ ہے ہی نہیں۔اس چھتری کو تجارتی پیمانے پر تیار کرنے کے لیے کک سٹارٹر پر مہم شروع چکی ہے۔ کک سٹارٹر پر اس سمارٹ چھتری کی قیمت صرف 75ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-12

More Technology Articles