Smartphones make you more social

Smartphones Make You More Social

پریشان نہ ہوں، سمارٹ فون آپ کو دوستوں اور خاندان کے زیادہ قریب لا رہے ہیں

ایک عام تاثر یہ ہے کہ سمارٹ فونز کی وجہ سے لوگ اپنی سماجی سرگرمیوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس پہلو پر ذرا غور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ سمارٹ فونز سماجی دنیا سے آپ کا رابطہ اور ہموار کر رہے ہیں نا کہ کم کر رہے ہیں۔اور اب تو یہ بات تحقیق سے بھی ثابت ہو چکی ہے ۔ آپ کو ایسا لگتا ہوگا کہ سمارٹ فونز لوگوں کو ان کے ارد گرد ہونے والی واقعات سے بے خبر کر دیتے ہیں مگر حقیقیت اس کے برعکس ہے۔

2008 میں کیتھ ہیپٹن نے اس بارے میں تحقیق کرنے کے لیے نیو یارک کے برینٹ پارک او ر آرٹ کے میٹروپولیٹن میوزیم میں کچھ کیمرے لگوائے اور ان جگہوں کا 1970کی فوٹیج سے موازنہ کیا۔ان جگہوں پر لوگوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ سمارٹ فونز گروپس کی شکل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ ایسے بھی نظر آئے جو سمارٹ فونز کو وقت گزاری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

جو قابلِ غور بات سامنے آئی وہ یہ کہ جو لوگ سمارٹ فونز استعمال کر رہے تھے وہ ان لوگوں کی مقابلے میں زیادہ دیر تک وہاں موجود رہے جو سمارٹ فونز استعمال نہیں کرتے تھے۔

یہاں یہ بات نہایت اہم ہے کہ جو لوگ سمارٹ فونز پر اپنا ٹائم برباد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ صرف گیمز نہیں کھیل رہے ہوتے بلکہ وہ ای میلز، پیغامات اور مختلف سماجی سایٹس کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں ہوتے ہیں۔پس وہ لوگ جو اپنے فونز کے ساتھ اکیلے نظر آتے ہیں حقیقت میں کسی نہ کسی سماجی سرگرمی میں مصروف ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-22

More Technology Articles