Sony 1TB PS4 is official

Sony 1TB PS4 Is Official

سونی کے پلے سٹیشن 4 کا باقاعدہ اعلان ہوگا

سونی اور مائیکروسافٹ نے پچھلے دنوں ہونے والی ای 3 میں اپنی بہت سی گیمز کے بارے میں بتایا تاہم ہارڈ وئیر کے اعلانات کچھ کم تھے۔ ای3 سے پہلے ہی مائیکروسافٹ نے 1 ٹیرا بائٹ ایکس باکس ون متعارف کرا دیا تھا۔ آج سونی نے بھی باقاعدہ اس کے مد مقابل کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سونی نے اپنے یورپین بلاگ پر بتایا کہ اس کے پلیئر کا نیا ایڈیشن  پی ایس 4 کویورپ میں 15 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔

باقی ممالک میں ریلیز کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ تاہم یہ یقینی بات ہے کہ یورپ کے بعد بہت جلد اسے امریکا میں لانچ کیا جائے گا۔
سونی کے پی ایس 4 کی سٹوریج پچھلے ورژن سے دوگنی یعنی 1 ٹیرا بائٹ ہے۔ پی ایس 4 پچھلے ورژن سے 10 ہلکا اور 8فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-22

More Technology Articles