Sony announces a7R III with faster AF and longer battery life

Sony Announces A7R III With Faster AF And Longer Battery Life

سونی نے تیز رفتار آٹو فوکس اور لمبی بیٹری کےساتھ a7R III کیمرے کا اعلان کر دیا

سونی نے نیا ہائی ریزولوشن فل فریم مررلیس کیمرہ متعارف کرا دیا ہے۔ a7R III میں اپنے پیشرو کی طرح وہی 42.4 میگا پکسل بیک سائیڈ ایلومینیٹڈ سنسر ہے لیکن اس میں فوکس پوائنٹ جوائے سٹک، AF-On بٹن اور ٹوئن ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس میں فلیش سنک ساکٹ اور بہترریزولوشن الیکٹرونک ویوفائنڈر کے ساتھ زیادہ گنجائش کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔

سونی a7R III میں زیادہ تیز رفتار Bionz X پروسیسر ہے۔ یہ ایک سیکونس میں 87 کمپریس یا 28 بغیر کمپریس کی ہوئی RAW فائل کیپچر کر سکتا ہے۔اس کیمرے میں سونی نے NP-FZ100 بیٹری شامل کی ہے، جس  کی وجہ سے کیمرہ a7R II کےمقابلے میں دوگنا چلتا ہے۔
سونی a7R III اب  بھی  3840 x 2160 UHD 4K ویڈیوز کو فل فریم یا Super 35موڈ میں ریکارڈ کر سکتا ہے۔
سونی نے کیمرے کے ساتھ چند لینز بھی متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

FE 24-105mm F4 G OSS اس وقت مارکیٹ میں موجود لینز میں ہلکا ترین 24-105 f/4  فل فریم لینزہے۔سونی کا دعویٰ ہے کہ یہ  کینن اور نکون سے زیادہ شارپ ہے۔یہ لینز جی ماسٹر لینز نہیں لیکن گرد اور نمی سے محفوظ رہیں گے۔سونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 400mm F2.8 G Master لینز بھی بنا رہا ہے جو اگلے گرما میں ہی دستیاب ہونگے۔
a7R III کیمرے کی قیمت 3199 ہے۔ یہ صرف باڈی کی قیمت ہے۔ اس کیمرے کو 30 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
سونی FE 24-105mm F4 G OSS کو نومبر کے آخری ہفتے میں 1299 ڈالر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-25

More Technology Articles