Sony rumored to launch Xperia Z5 Ultra with SD820 next year

Sony Rumored To Launch Xperia Z5 Ultra With SD820 Next Year

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 الٹرا

کچھ دن پہلے ہی سونی نے ایکسپیریا زیڈ 5، زیڈ 5 کامپیکٹ(تفصیلات اس صفحے پر) اور ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیم(تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرائے ہیں ۔ اب کچھ افواہیں سامنے آ رہی ہے جن کے مطابق سونی اپنی ایکسپیریا زیڈ 5 فیملی میں ایک اور ممبر کا اضافہ کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سمارٹ فون سونی ایکسپیریا زیڈ 5 الٹرا ہو گا اور یہ مارچ 2016 تک منظر عام پر آ سکتا ہے۔

سونی ایکسپیریا زیڈ5 الٹرا میں کوالکوم کا آنے والا سنیپ ڈریگن 820 ایس او سی چپ سیٹ لگا ہوگا۔اس کا ڈسپلے 6.44انچ اور ریزولوشن 2160 x 3840پکسل ہوگی۔زیڈ 5 الٹرا 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہوگا۔اس کا رئیر کیمرہ 23 میگا پکسل اور بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی۔
زیڈ5 الٹرا کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-09

More Technology Articles