Sony Unveils a Tiny Camera With 28X Optical Zoom

Sony Unveils A Tiny Camera With 28X Optical Zoom

سونی نے 28X آپٹیکل زوم کے ساتھ الٹرا کامپیکٹ کیمرہ HX99 متعارف کرا دیا

سونی نے زبردست زوم رینج، 4K ویڈیو اور او ایل ای ڈی ویو فائنڈر کے ساتھ الٹرا کامپیکٹ HX99 کیمرہ متعارف کرا دیا ہے۔
242 گرام وزنی اس کیمرے کے فرنٹ پر 18.2-megapixel 1/2.3″ Exmor R CMOS سنسر ہے۔ Zeiss کا 24-720mm زوم لینز 28X تک آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس کیمرے کی آئی ایس او رینج 80-6400 ہے جبکہ فوٹوز اور ویڈیو کے لیے آٹو فوکس کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ کیمرہ RAW موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جبکہ برسٹ موڈ 10fps تک ہے۔

اس کیمرے میں Bionz X امیج پروسیسر ہے۔

(جاری ہے)


کیمرے کے اوپر آپ کو الگ ہونےوالی فلیش اور او ایل ای ڈی ویو فائنڈر ملے گا۔ اسی کے ساتھ ایک ڈائل بھی ہے۔ کیمرے کی بیک پر ایل سی ڈی ہے، جسے موڑ کر کیمرے کو سیلفی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کیمرے سے آپ XAVC-S یا AVCHD کوڈیکس کے ساتھ 30 fps پر 4K UHD ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 fps پر ایچ ڈی ویڈیوز یا 120 fps پر سلو موشن ویڈیو بنائی جا سکتی ہیں۔
کیمرے میں کنکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ بھی ہے، جس سے آپ تصاویر فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کیمرے کی قیمت 450 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-16

More Technology Articles