Sony unveils new Xperia XZ2 and XZ2 Compact flagships
سونی نے باضابطہ طور پر نئے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ فلیگ شپ متعارف کرا دئیے
سونی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے دو فلیگ شپ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کو سونی نے ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرا یا ہے۔
خم دار سائیڈوں اور فرنٹ اور بیک 2.5D گوریلا گلاس 5 کے ساتھ سونی نے ایک نئے ڈیزائن، جسے سونی نے Ambient Flow کا نام نادیاہے، کے حامل فلیگ شپ فون ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ متعارف کرا دیا ہے۔
آئی پی 65/ 68 سرٹیفائیڈ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کی فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس 5 ہے ۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ دونوں کا ڈسپلے 18:9 ہے۔
(جاری ہے)
ایکسپیریا ایکس زیڈ 2کا ڈسپلے 5.7 انچ اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کا ڈسپلے 5 انچ کا ہے۔
دونوں کی ریزولوشن FullHD+ ہے۔سونی کے نئے پینل اب HDR سرٹیفائیڈ اور BT.2020 سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان ڈیوائسز کا کیمرہ بھی اب ایسی ہی ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
فون کا کیمرہ وہی 19MP, Motion Eye, 1/2.3" Sony IMX400, f/2.0 یونٹ ہے جو ایکسپیریا ایکس زیڈ 1 میں تھا لیکن اس میں بہت سے نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سونی نے کوالکوم کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے، جس کے بعد سنیپ ڈریگن 845 آئی ایس پی اور اس کا سوفٹ وئیر نئی نسل کے BIONZ امیج پروسیسنگ الکورتھم کا حامل ہے۔
کیمرے کے نئے فیچر سے اب دونوں فون 4K HDRویڈیو ریکارڈ کر سکتیں گے، شاید یہ سمارٹ فونز میں اس قابلیت کے پہلے سمارٹ فون ہیں۔ یہ فون 1080p@960fps پر سلوموشن ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکیں گے۔ لیکن آئی ایس پی ریم نہ بڑھانے کی وجہ سے آپ 720p سے آدھے دورانئیے کی 1080pسلوموشن ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے۔
سونی کے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 کی پیمائش 153 x 72 x 11.1 ملی میٹر اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کی پیمائش 135 x 65 x 12.1 ملی میٹر ہے۔ بدقسمتی سے سونی سے دونوں ڈیوائسز سے 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نکال دی ہے۔ فون کے سٹیریو سپیکر ایکس زیڈ 1 سے 20 فیصد بلند آواز کے حامل ہیں۔ ایکس زیڈ 2 میں تو نیا ڈائنامک وائبریشن سسٹم بھی ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں Qi ؤائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے جو کامپیکٹ ورژن میں نہیں ہے۔ اسی طرح دونوں ڈیوائسز میں ایک اہم فرق ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کا ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں Cat. 18 اور کامپیکٹ Cat. 15 سپیڈز کا حامل ہے۔
دونوں ڈیوائسز کا باقی ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہے۔ دونوں میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی (یو ایف ایس ) انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دونوں میں ڈؤئل سم، Wi-Fi ac، این ایف سی، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، GLONASS اور یوایس بی 3.1 ٹائپ سی ہے۔ ایکس زیڈ 2 میں 3180 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ کا مپیکٹ ورژن میں 2870 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ایکس زیڈ لیکوئیڈ بلیک، لیکوئیڈ سلور، ڈیپ گرین (پیٹرولیم بلیو) اور ایش پنک جبکہ ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ بلیک، وائٹ، سلور، موز گرین اور کورل پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ دونوں فون مارچ کے اخر یا اپریل کے شروع میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry