Sony Xperia 1 Professional Edition launched in Japan

Sony Xperia 1 Professional Edition Launched In Japan

جاپان میں سونی ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن لانچ کر دیا گیا

سونی ایکسپیریا 1 کو جون میں پیش کیا گیا تھا۔ اب سونی نے اس کا  نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ سونی نے اسے ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن کا نام دیا ہے۔اس فون میں ڈسپلے اور کیمرے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں ٹائپ سی پورٹ کے  ذریعے لین کنکشن کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔
اس فون میں بھی پچھلے فون کی طرح 4K OLED پینل ہی ہے ، جس کی ایسپیکٹ ریشو 21:9 ہے لیکن یہ ڈسپلے کئی دوسرے فیچرز کے ساتھ  اب 10 بٹ سگنل کو سپورٹ کرتا ہے۔

کیمرے کے لیے سونی نے امیجنگ ایج موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس  کی مدد سے سونی کے کیمروں سے تصاویر اور ویڈیو وائرلیس کے ذریعے  فون میں منتقل کی جا سکتی ہیں۔اس میں ٹرانسفر اور ٹیگنگ ایڈون بھی ہے، جس سے فوٹو گرافر تصاویر میں ٹیگ اور وائس کیپشن شامل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس میں ایک اور اہم اضافہ ٹائپ سی پورٹ کے ذریعے ایتھرنیٹ کنکیٹیویٹی کا ہے۔

بدقسمتی سے اس کے لیے درکار ایڈاپٹر فون کے باکس میں شامل نہیں۔
اس فون میں ہوم سکرین کے لیے لینڈ سکیپ کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایکسپیریا 1 پر یہ سافٹ وئیر اپ  ڈیٹس کی مدد سے شامل کر دی جائے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ فون میں پہلے کی طرح 3330 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار جاپانی ین یا 1320 ڈالر ہے۔ جاپان میں اس کی فروخت کا آغاز 25 اکتوبر سے  ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-26

More Technology Articles