Sony Xperia E5 goes official

Sony Xperia E5 Goes Official

سونی ایکسپیریا ای 5

بہت سی لیک خبروں کے بعد سونی نے ایکسپیریا ای 5 (Sony Xperia E5) متعارف کرا دیا ہے۔ اب اس ہینڈ سیٹ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر دیکھاجا سکتا ہے۔
توقع کے مطابق سونی ایکسپیریا ای 5 کی سکرین 5 انچ 720p ہے۔ اس میں چار 1.3 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 کورز کے ساتھ میڈیا ٹیک ایم ٹی کے 6735 چپ سیٹ لگا ہے۔اس ڈیوائس میں 1.5 جی بی کی ریم اور 16جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

فون کی انٹرنل سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ایکسپیریا ای 5 کی پیمائش 144 x 69 x 8.2ملی میٹر اور وزن 147 گرام ہے۔ اس ڈیوائس میں 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ سونی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2 دن ہوگی۔
ایکسپیریا ای 5 کا رئیر کیمرہ سنگل ایل ای ڈی کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔اس ڈیوائس کے دوسرے فیچرز میں این ایف سی، کیٹ 4 ایل ٹی ای کنکٹیویٹی اور آپشنل ڈوئل سم سپورٹ بھی ہے۔
یہ فون سیاہ یا سفید رنگ میں دستیاب ہوگا، اس میں اینڈروئیڈ مارش میلو انسٹال ہوگا۔ اس کے لانچ ہونے پر اس کی قیمت 199 یوروز ہوگی۔

Sony Xperia E5 goes official
تاریخ اشاعت: 2016-05-31

More Technology Articles