Sony Xperia M4 Aqua to join Xperia Z4 Tablet at MWC

Sony Xperia M4 Aqua To Join Xperia Z4 Tablet At MWC

سونی موبائل ورلڈ کانگرس میں ایکسپیریا ایم 4 ایکوا کومتعارف کرائے گا۔

سونی نے ابھی ہی اعلان کیا تھا کہ وہ موبائل ورلڈ کانگرس میں ایکسپیریا زیڈ ٹیبلٹ کو متعارف کرائے گا مگر ابھی ہی معلوم ہوا کہ یہ اکیلی ڈیوائس نہیں جو موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کرائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ایکسپیریا ایم 4ایکوا بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ایکسپیریا ایم 4 ایکوا سونی کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے موبائل ایکسپیریا ایم 2 ایکوا(تصویر اوپر)کی جگہ لے گا۔

(جاری ہے)

ایکسپیریا ایم 2 ایکوا کی فروخت کو ایک سال بھی نہیں ہوا کہ سونی نے نیا ماڈل لانچ کر دیا۔
لیک ہوئی معلومات کے مطابق ایکسپیریا ایم 4 ایکوا میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ انسٹال ہو گی۔سونی ایک ماڈل نمبر چھوڑتے ہوئے ایکسپیریا ایم 3 ایکوا کی بجائے ایکسپیریا ایم 4 ایکوا متعارف کرا رہا ہے۔ ایکوا کے لفظ سے لگ رہا ہے کہ ایم 2 ایکوا کی طرح یہ موبائل بھی IP68 سرٹیفائیڈ واٹرپروف اور ڈسٹ پروف ہو گا۔ اس سرٹیفیکیشن کا مطلب ہے کہ اس موبائل کو ایک میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک رکھنے سے بھی اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-26

More Technology Articles