Sony Xperia T3 will be launched very soon

Sony Xperia T3 Will Be Launched Very Soon

سونی ایکسپیرا T3 اگلے ہفتے سے نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہوگا

جون کے آغاز میں سونی کی جانب سے اس کے نہایت پتلے ایکسپیریا ٹی 3 کے پوری دنیا میں متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ہانگ گانک وہ پہلا ملک ہوگا جہاں یہ فون 14 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔فیس بک پر سونی ہانگ کانگ کے آفیشل پیج کے مطابق اس کی قیمت 386 ڈالر ہوگی۔
سٹیل فریم سے بنا یہ فون 7 ایم ایم تک پتلا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی سکرین 5.3 انچ ہوگی۔اس کے علاوہ اس میںLTE, NFC, 1.1MP سامنے کا کیمرہ ، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 ایم پی پیچھے کا کیمرہ،کواڈ کور 1.4GHz سنیپ ڈراگن 1.4GHz پروسیسر، 1 جی بی ریم، 8 جی بی انٹرنل میموری اور 2,500 mAh بیٹری شامل ہے۔یہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔

یہ فون تین رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں کالا، سفید اور پرپل شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-11

More Technology Articles