Sony Xperia Z2 could be delayed

Sony Xperia Z2 Could Be Delayed

سونی ایکسپیریا زی 2 کی ریلیز میں تاخیر کا امکان

خبروں کے مطابق سونی کے نئے موبائل فون ایکسپیریا زی 2 کی ریلیز میں تاخیر کا امکان پایا جا رہا ہے۔اب تک کی سامنے آنے والی تاریخ کے مطابق ایکسپیریا زی 2 کی ریلیز مارچ میں متوقع تھی۔لیکن اب tipster کے مطابق کچھ نامعلوم وجوہات کی بناء پر سونی کے نئے فون کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ہے۔
ابھی تک کوئی نئی تاریخ تو سامنے نہیں آئی ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ سونی اپنا نیا فون اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں ریلیز کر دے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی گردش میں ہے کہ سونی شروع میں محدود سٹاک مارکیٹ میں لائے گا اور وہ کون سا ملک ہے جو سب سے پہلے اس کو ریلیز کرے گا یہ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
ایک صارف سے ملنے والی غیر تصدیق شدہ خبر کے مطابق یورپ کی مارکیٹ سونی کے نئے فون کی ریلیز میں تاخیر کا باعث ہے۔ اس خبر میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ریلیز میں تاخیر کے وجہ سے سونی کی شرحِ فروخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سونی کے حریف سامسنگ اپنا گلیکسی ایس 5 اور ایچ ٹی سی کا آل نیو ون ایکسپیریا زی 2 سے پہلے مارکیٹ میں آجائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-13

More Technology Articles