Strange Bug in the main camera of Galaxy s5

Strange Bug In The Main Camera Of Galaxy S5

سامسنگ گلیکسی ایس 5کے کیمرے میں سنگین نقص

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کے کیمرے میں ایک بڑا نقص سامنے آیا ہے۔ ایک خفیہ وارننگ کے بعد کیمرہ اچانک بند ہو جاتا ہے۔ سامسنگ کا کہنا ہے کہ یہ نقص تمام کیمروں میں نہیں ہے بلکہ محدود کیمروں میں سامنے آیا ہے۔
کمپنی کی طرف سے کوئی واضع تعداد سامنے نہیں آئی۔مگر یہ مسئلہ صرف پاکستان میں ہی سامنے نہیں آیا بلکہ دوسرے ممالک کے صارفین کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس مسئلے کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد فون لینے سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)


ایک بیان کے مطابق یہ مسئلہ ROM کے ان حصوں میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ابھرا ہے جو کیمرے کو کنٹرول کرتے ہیں۔سامسنگ کی طرف سے نئی ڈؤائسس میں اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔اور امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک سامسنگ کوئی سسٹم اپ ڈیٹ جاری کرے ، جسکے بعد اس کو کنٹرول کیا جا سکے،
سامسنگ اب تک پچھلے سال کی پہلی چوتھائی کے مقابلے میں کم منافع کی امید کر رہا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ کیمرے کے اس نقص کی وجہ سے دوسری چوتھائی میں بھی منافع کچھ زیادہ نہیں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-29

More Technology Articles