Telenor Announces Three Extremely Low Priced 3G Handsets

Telenor Announces Three Extremely Low Priced 3G Handsets

ٹیلی نار نے کم قیمت 3 جی ہینڈ سیٹ متعارف کرا دئیے

ٹیلی نار نے 3 کم قیمت 3 جی ہینڈ سیٹ متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ایک فیچر فون اور دو سمارٹ فونز ہیں۔تینوں ہینڈ سیٹس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

لائٹ 3 جی
• فیچر فون
• ڈوئل سم
• 3 جی
• 2.8انچ سکرین
• 2 میگا پکسل بیک کیمرہ فلیش کے ساتھ، 0.3فرنٹ کیمرہ
• ویڈیو کالنگ
• لائیو ویڈیو سٹریمنگ
• 1200 ایم اےایچ بیٹری
• سم ان لاکڈ
• قیمت 3,690روپے

سمارٹ منی
• اینڈریوڈ سمارٹ فون
• اینڈریوڈ کٹ کیٹ او ایس
• 3 جی
• 3.5انچ ڈسپلے
• 512ایم بی ریم
• 4 جی بی انٹر سٹوریج
• کواڈ کور پروسیسر
• 1,350ایم اے ایچ کی بیٹری
• سم ان لاکڈ
• قیمت 5,490روپے

سمارٹ پرو
• اینڈریوڈ سمارٹ فون
• اینڈریوڈ لولی پاپ او ایس
• 1.2گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر
• 4 انچ ڈسپلے
• 1 جی بی ریم
• 8 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
• سم ان لاکڈ
• قیمت 6,990روپے
ٹیلی نار کے صارفین کو ان میں سے کوئی بھی ہینڈ سیٹ خریدنے پر پہلے 6 ماہ تک 600 روپے فری بیلنس اور3 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام ہینڈ سیٹس کی 12 ماہ کی وارنٹی ہے مگر ٹیلی نار صارفین کے لیے ورانٹی کی مدت 18 ماہ ہے۔
یہ تمام ہینڈ سیٹس 14 ستمبر 2015 سے ٹیلی نار پاکستان سیلز اینڈ سروس سنٹرز، فرنچائز اور ایزی شاپس سے دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-11

More Technology Articles