The Acer Predator 6 and Predator 8 are new beastly devices aimed at gamers

The Acer Predator 6 And Predator 8 Are New Beastly Devices Aimed At Gamers

ایسر پریڈیٹر 6 اور پریڈیٹر8

آئی ایف اے 2015 میں ایسر نے تین اینڈریوڈ اور ایک ونڈوز 10 سمارٹ فون متعارف کرانے (تفصیلات اس صفحے پر) کے ساتھ ساتھ گیمنگ کے شائقین کے لیے بھی دو ڈیوائسسز متعارف کرائیں ہیں۔ایسر نے اپنی پریڈیٹر (Predator) لائن اپ میں دو نئی ڈیوائسسز کا ضافہ کیا ہے۔اس سے پہلے ایسر اس نام سے لیپ ٹاپ ، ڈیسک ٹاپ پی سی اور گیمنگ مانیٹر وغیرہ بھی متعارف کرا چکا ہے۔


آئی ایف اے میں ایسر نے پریڈیٹر 8 کے نام سے ٹیبلٹ اور پریڈیٹر 6 نام سے سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔
پریڈیٹر 6 میں 6 انچ کا ڈسپلے اور 4 جی بی ریم ہے۔اس کا چپ سیٹ اور بھی حیران کردینے والاہے۔ اس میں میڈیا ٹیک کا ڈیکا کور، جی ہاں 10 کور والا ڈیکاکور، پروسیسر ہے۔ زیادہ امید ہے کہ یہ Helio X20ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے ہارڈ وئیر کے بارے میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم اس کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل کاہے۔


پریڈیٹر 8 میں 8 انچ کا ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1920 x 1200 پکسل ہے۔ریم 2 جی بی ، انٹرنل سٹوری 32 جی بی اور 64 جی بی ہے۔اس ٹیبلٹ میں انٹل کا Atom X7-Z8700پروسیسر ہے جوٹیب میں موجود Gen. 8-LP Intel HD Graphics کوچلانے قابل ہے اور بہترین گرافکس فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی کے حوالے سے ابھی کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئیں مگرامید ہے کہ یہ ستمبر میں جلد منظر عام پر آجائیں گے۔

The Acer Predator 6 and Predator 8 are new beastly devices aimed at gamers
تاریخ اشاعت: 2015-09-04

More Technology Articles