The Asus ZenPad Z8 tablet is now official

The Asus ZenPad Z8 Tablet Is Now Official

اسوس زین پیڈ زیڈ 8 ٹیبلٹ

امریکی سیلولر نیٹ ورک ویریزن اپنے صارفین کے لیے ایک نیا ٹیبلٹ، اسوس زین پیڈ زیڈ 8(Asus ZenPad Z8) پیش کر رہا ہے۔اس ٹیبلٹ کے بارے میں پچھلے ماہ بھی کچھ لیک خبریں سامنے آئیں تھیں۔
زین پیڈ 8 ایک 7.9 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ڈیوائس ہے جس کی ریزولوشن 2,048 x 1,536پکسل ہے۔ اس میں ہیکسا کور سنیپ ڈریگن 650 ایس او سی کے ساتھ ایڈرینو 510 جی پی یو بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبلٹ میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی میموری ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ڈیوائس میں اگرچہ کیمرہ بھی ہے مگر روایتی ٹیبلٹ کی طرح وہ کچھ خاص نہیں یعنی صرف 2میگا پکسل سنسر ہے۔
اس کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل فرنٹ فیسنگ سپیکر کے ساتھ DTS-HD سپورٹ بھی ہے۔ٹیبلٹ میں ایک یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر، 4جی ایل ٹی ای سپورٹ، وائی فائی اے سی اور بلیو ٹوتھ بھی ہے۔اس ٹیبلٹ کا وزن 320گرام اور کمپنی کےمطابق بیٹری ٹائمنگ 13 گھنٹے ہے ۔ ویریزن پر اس کی قیمت 249 ڈالر ہے۔

The Asus ZenPad Z8 tablet is now official
تاریخ اشاعت: 2016-06-16

More Technology Articles