The BlackBerry DTEK60 is officially out

The BlackBerry DTEK60 Is Officially Out

بلیک بیری نے 499ڈالر میں DTEK60 لانچ کر دیا

بلیک بیری نے باضابطہ طور پر DTEK60 لانچ کر دیا ہے۔ دیکھنے میں یہ فون بلیک بیری کے پچھلے فون DTEK50 کی طرح ہی ہے جبکہ اس کا ڈیزائن الکا ٹیل Idol 4Sکی طرح ہے۔
میٹل فریم DTEK60 کے فرنٹ اور بیک پر گلاس فنشنگ ہے جو اسے DTEK50 سے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ DTEK60 کا ڈسپلے 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 820 ایس او سی کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

DTEK60 کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ DTEK60 کی بیٹری 3000ایم اے ایچ کی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ اس کی سائیڈوں پر پروگرام ایبل بٹن بھی ہے۔
بلیک بیری نے DTEK60 میں زیادہ محفوظ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو ڈسٹری بیوشن انسٹال کی ہے جبکہ مستقبل میں نوگٹ بھی اپ ڈیٹ کی جا سکتی ہے۔ سم فری DTEK60 کی قیمت 499ڈالر ہے ۔ اس ڈیوائس کو بنیادی طور پر کاروباری حضرات کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

The BlackBerry DTEK60 is officially out
تاریخ اشاعت: 2016-10-26

More Technology Articles