The Golden editions of Lumia 930 and Lumia 830 now available

The Golden Editions Of Lumia 930 And Lumia 830 Now Available

لومیا 930 اور لومیا 830 اب گولڈن ایڈیشن میں بھی

مائیکروسافٹ نے جنوری 2015 میں اعلان کیا تھا کہ لومیا 930 اور لومیا 830 جلد ہی گولڈن ورژن میں دستیاب ہونگے۔ خیر سے اب اپریل میں جا کر مائیکروسافٹ کی ”جلد ہی “ بھی آگئی ہے۔ اب نوکیا لومیا 930 گولڈ یورپ، مشرق وسطیٰ، ایشیا بحرالکاہل اور افریقا کے منتخب ریٹیلرز کے پاس دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا لومیا 930 گولڈا ن لاکڈ ہی دستیاب ہے مگر اس کی قیمت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ ان کے عام رنگوں میں موجود ورژن کی قیمتیں تو برطانیہ میں 360 پاؤنڈ اور یورپ میں 350 یوروز ہیں۔
نوکیا لومیا 830 بھی بلیک گولڈن اور وائٹ گولڈن میں دستیاب ہے۔ جرمنی میں اس کی قیمت 300 یوروز ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles