The new Motorola Razr is here with a 6.2" Flex View foldable screen

موٹرولا نے فلیکس ویو فولڈ ایبل سکرین کے ساتھ نیا موٹرولا ریزر متعارف کرا دیا

The new Motorola Razr is here with a 6.2" Flex View foldable screen
2004ء میں موٹرولا نے کلاسک موٹرولا ریزر وی 3 متعارف کرایا تھا۔ اب فولڈ ایبل سکرین کے دور میں  کمپنی نے 6.2 انچ سکرین کے ساتھ موٹرولا ریزر کو دوبارہ ایجاد کیا ہے۔
اس فون میں مڈرینج سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنیٹ سٹوریج ہے۔اس فون میں دو کیمرے ہیں۔ ایک کیمرہ فلپ حصے کے باہر(مین کیمرہ)  اور دوسرا اندر نوچ میں (سیلفی کیمرہ) نصب ہے۔

فون کا مین کیمرہ  ای آئی ایس، ڈوئل پکسل آٹو فوکس اور لیزر آٹو فوکس کے ساتھ 16 میگا پکسل f/1.7 ہے۔اس کیمرے کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بغیر فلیش کے 5 میگا پکسل f/2.0 ہے تاہم  اندھیرے میں  سیلفی لیتے ہوئے  فون کی روشن سکرین کو روشنی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر اس کا فولڈ ایبل پینل ہے۔

(جاری ہے)

اس میں 21:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ پی او ایل ای ڈی (pOLED) پینل ہے۔ اس کا مارکیٹنگ نام  سینما ویژن (Cinemavision) اور ریزولوشن 2142 x 876 پکسل ہے۔
اس فون میں باہر کی طرف ایک اور کوئیک ویو سکرین ہے۔ یہ 2.7 انچ او ایل ای ڈی پینل ہے، جس کی ریزولوشن 600 x 800 پکسل ہے۔ اس بیرونی سکرین کی مدد سے صارفین فون کو کھولے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سکرین کی مدد سے صارفین کالز کر سکتے ہیں، سیلفی بنا سکتے ہیں اور اسے گوگل اسسٹنٹ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس فون میں موٹرولا نے 15W TurboPower چارجنگ کے ساتھ 2510 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہے۔ اس فون کی قیمت 1500 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ کمپنی نے ابھی تک اس فون کی قیمت اور لانچنگ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-15

Your Thoughts and Comments