The Panasonic Toughpad FZ A2

The Panasonic Toughpad FZ A2

پینا سونک ٹف پیڈ FZ-A2

پینا سونک نے ٹف پیڈ FZ-A2 (Toughpad FZ-A2) 10.1 انچ اینڈروئیڈ ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ یہ ٹیبلٹ انٹرپرائز سیکٹر کے لیے متعارف کرایا گیاہے۔
پینا سونک ٹف پیڈ FZ-A2کو بارسلونا میں ہونے والے پینا سونک آٹو موٹیو انوویشن سمٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس ٹیبلٹ کو عام صارفین کی بجائے کاروباری حضرات کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔میگنیشم سے بنے اس ٹیبلٹ کو 1.2 میٹر کی بلندی سے گرا کر بھی چیک کیا جا چکا ہے۔

پینا سونک FZ-A2 ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہے۔
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.1 انچ ہے جس کی ریزولوشن 1920ضرب 1200پکسل ہے۔اس ٹیبلٹ کو براہ راست دھوپ میں اور دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں Atom x5-Z8550 چپ سیٹ کے ساتھ 1.44 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو اور 4 جی بی ریم ہے۔اس ٹیبلٹ میں 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


10.1 انچ ڈسپلے کی اس ڈیوائس کی موٹائی 16.4 ملی میٹر اوروزن 880گرام ہے۔اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ فار ورکس کا انٹرپرائز سیکورٹی بھی شامل ہے۔
اس ٹیبلٹ میں یو ایس بی 3.1 ٹائپ سی بھی شامل کی گئی ہے، جو او ٹی جی پروٹو کول کو سپورٹ کرتی ہے اور یہ دوسری ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔
اس ٹیبلٹ کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 8 میگا پکسل مین کیمرہ، فرنٹ پر فل ایچ ڈی سنسر، بلٹ ان ڈائریکشنل ایرے مائیکروفونز، سمارٹ کارڈ ریڈر اور 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی شامل ہے۔
اس ٹیبلٹ کو جولائی میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت 939 پاؤنڈ علاوہ ٹیکس ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-13

More Technology Articles