The Samsung Galaxy S20 Ultra has a 108MP main camera and a 48MP periscope zoom camera

The Samsung Galaxy S20 Ultra Has A 108MP Main Camera And A 48MP Periscope Zoom Camera

سام سنگ نے 108MP مین اور48MP پیری سکوپ زوم کیمرے کے ساتھ گلیکسی ایس 20 الٹرا لانچ کر دیا

سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا (Samsung Galaxy S20 Ultra) سام سنگ کے فلیگ شپس کی کلاس میں پہلا فون ہے۔یہ گلیکسی ایس 20 پلس سے بھی زیادہ پریمیم فون ہے۔اس کا کیمرہ  ڈیپارٹمنٹ کا ہارڈ وئیر  گلیکسی ایس 20 پلس اور ایس 20 سے بالکل جدا ہے۔اس فون میں بہت سی ایسی چیزیں جو گلیکسی کے فونز اور انڈسٹری میں پہلی بار ہیں۔
اس فون کا مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے۔ یہ کیمرہ 9 اِن 1 پکسل بننگ استعمال کرتا ہے۔
یہ کیمرہ 2.4µm  پکسل  کے برابر 12 میگا پکسلز فوٹوز بنا سکتا ہے۔یہ کیمرہ کم روشنی میں فوٹو گرافی کے حوالے سے ایک نیا بینچ مارک سیٹ کرے گا۔f/1.8 اپرچر  کے اس کیمرے میں او آئی ایس فیچر بھی ہے۔
یہ فون 8K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس ویڈیو کو یوٹیوب اور 8K TV پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔ اس کا  Super Steady 2.0 فیچر اور دوسری خصوصیات  کے باعث اس سے پروفیشنل لیول کی فلم بندی ممکن ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اس فون کے ٹیلی فوٹو کیمرہ میں پہلی بار  پیری سکوپ لینز استعمال کیے ہیں۔اسے 48 میگا پکسل سنسر پر بنایا گیا ہے  جو12 میگا پکسل فوٹوگرافی کے لیے  4 اِن 1 پکسل بننگ کو سپورٹ کرتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ کیمرہ 10 گنا ہائیبریڈ آپٹیکل زوم اور 100 گنا تک سپر ریزولوشن زوم  کی سہولت دیتا ہے۔پیری سکوپ لینز میں او آئی ایس کا فیچر بھی ہے۔

اس فون میں  12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے اور ڈیپتھ وژن سنسر بھی ہے۔اس فون کا Single Take فیچر ایک ساتھ تمام کیمروں سے تصویر بناتا ہے اور  آن بورڈ اے آئی کے استعمال سے یہ بتاتا ہے کہ  کونسی تصویر بہترین ہے اور اسے رکھنا چاہیے۔
فون کا 40 میگا پکسل کیمرہ بھی ایک اہم پیشرفت ہے۔ زیادہ ریزولوشن 4اِن 1  پکسل بننگ سے 10 ایم پی کی تصاویر ممکن بناتی ہے اور اس سے 1.4µm  پکسل سائز کی تصویریں بنتی ہیں۔
یہ تصویر کی کوالٹی کو  ایس 20 پلس اور ایس 20  کے 10 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے سے بھی زیادہ بہتر بناتا ہے۔اس فون میں حالیہ دنوں کا سب سے بہترین سیلفی کیمرہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔یہ فون45W فاسٹ  چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہےلیکن سام سنگ نے باکس میں 25W کے ایڈاپٹر کو شامل کیا ہے۔اس سے زیادہ پاور فل چارجر آپ کو خود خریدنا پڑے گا۔
وائرس چارجنگ سے اس فون کو 15W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کی سکرین تینوں فونز میں سب سے بڑی یعی 6.9 انچ کی ہ۔ سام سنگ نے اس میں ڈائنامک  ایمولیڈ  پینل استعمال کیا ہے، جس کی ریزولوش ن1440p+ ہے اور یہ HDR10+ سرٹیفائیڈ ہے۔اس فون کی سکرین میں ہی  الٹرا سونک فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔
دوسرے دونوں فونزکی طرح اس فون کی سکرین کا  ریفریش ریٹ 120 ہرٹز اور ٹچ سنسنگ ریٹ 240 ہرٹز ہے۔
یہ چونکہ پریمیم ماڈل ہے اس لیے سام سنگ نے اس میں ریم اور سٹوریج آپشن بھی بہترین ہی رکھا ہے۔ اس  میں  سب سے بہترریم اور سٹوریج  آپشن 16 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج کا ہے۔ یہ  دنیا کا وہ پہلا فون ہے، جس میں 16 جی بی ریم شامل کی  گئی ہے۔اس کے بنیادی ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔اس کا مائیکروایس ڈی کارڈ 1 ٹی بی تک سٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے۔
8K ویڈیو ریکارڈنگ یا 108 میگا پکسل  تصاویر بنانے سے اس کی 128 جی بی سٹوریج  بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا  کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 128 جی بی آپشن کی قیمت 1400 ڈالر ہے جبکہ اضافی ریم اور سٹوریج  کی صورت میں یہ قیمت 1550 یورو ہو سکتی ہے۔یہ فون فور جی اور فائیو جی  ورژنز میں پیش کیا گیا ہے۔فائیو جی ورژن دونوں mmWave اور sub-6GHz کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ فون کاسمک بلیک اور کاسمک گرے رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔اس فون کی فراہمی مارچ میں ہوگی۔ پری آرڈر کرنے والے صارفین کو  سام سنگ گلیکسی بڈز پلس کا جوڑا  مفت دیا جائے گا، جس کی مالیت 170 یورو ہے۔
The Samsung Galaxy S20 Ultra has a 108MP main camera and a 48MP periscope zoom camera
تاریخ اشاعت: 2020-02-12

More Technology Articles