This drone can steal data while hovering above your office

This Drone Can Steal Data While Hovering Above Your Office

حیرت انگیز ہیکنگ ڈرونز

ڈرون کے کئی طرح کے استعمال سامنے آ چکے ہیں۔فیس بک ڈرونز کی مدد سے انٹرنیٹ سروسز فراہم کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔بھارتی پولیس ڈرونز کو مظاہرین منتشر کرنے کے لیے استعمال کرے گی(تفصیلات اس صفحے پر)۔امتحان میں نقل کرتے ہوئے طلباء کو پکڑنے کا کام بھی ڈرونز سے لیا جا رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر

ڈرونز سے ایمبولینس کا بھی کام لیا جا رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر) اور اسے جاسوسی کے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر
ان سب کے بعد اب ڈرونز کو ہیکنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ چھت پر 30 یا 40 فٹ اوپر اڑتا ڈرون کمپیوٹر ہیک کر کے ڈیٹا چرا سکتا ہے؟ ایسا بالکل ممکن ہو گیا ہے۔

Aerial Assault ڈرون میں رسبری پائی کمپیوٹر کو فٹ کیا گیا ہے۔رسبری پائی میں کالی (Kali)لینکس ڈسٹرو چلتی ہے،جسے نیٹ ورک اور ڈیوائسسز کی penetration testingیا پین ٹسٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک دفعہ فضا میں بلند ہو کر یہ جاسوس ڈرون ڈیوائس اور نیٹ ورک کے غیر محفوظ مقامات کا تعین کر سکتا ہے۔یہ ڈرون معلومات چرا کر خود میں بھی سٹور کر سکتا ہے اور اپنے پائلٹ کو بھی منتقل کر سکتا ہے۔

اس ڈرون کو اوپن سورس ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے، اس لیے محققین اسے خرید کر اس میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کر کے اسے اپنی مرضی کے استعمال میں لا سکتے ہیں۔اس ڈرون میں جی پی ایس ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔اسے ایک ہی بار ایک کی بجائے کئی بلڈنگوں میں جاسوسی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔اس ڈرون کی قیمت 2500 ڈالر ہے۔ اسے اگلے چند دنوں میں وال آف شیپ کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-18

More Technology Articles