This nifty earpiece will translate your conversations in real time

This Nifty Earpiece Will Translate Your Conversations In Real Time

چھوٹا سا ائیر پیس رئیل ٹائم میں گفتگو کر ترجمہ کر سکتا ہے

ماضی میں دوسرے ممالک، خاص کر ایسے ممالک جہاں کی زبان انجان ہو،  کا سفر کرنے والے اس ملک کی زبان کے کچھ الفاظ اور فقرات لازمی سیکھتے تھے۔سمارٹ فون کی آمد کے بعد مترجم ایپلی کیشنز نے اس حوالے سے خاصی سہولت پیدا کردی ہے مگر اب بھی اس فیلڈ میں نت نئی ٹیکنالوجی کی آمد  کا سلسلہ جاری ہے۔
ویورلی لیب
  نے پائلٹ کے نام سے ایسا آلہ بنایا ہے، جسے کانوں میں لگا کر دوافراد دو مختلف زبانوں میں بات چیت کریں گے مگر دونوں کو گفتگو اپنی زبان میں ہی سننےکو ملے گی۔


پائلٹ براہ راست تقریر کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ یعنی پائلٹ کانوں میں لگاہو تو آپ انگریزی بول کر کسی فرانسیسی شخص سے بات کر سکتے ہیں، فرانسیسی شخص  کو آپ کی بات فرانسیسی میں اور آپ کو اس کی بات انگریزی میں ہی سنائی دے گی۔

(جاری ہے)

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کےا ور آپ کے مخاطب کے ، یعنی دونوں کےکانوں میں پائلٹ لگا ہو۔اس ڈیوائس کو فروخت کرنے والے اسے جوڑے کی شکل میں ہی فروخت کر رہے ہیں، تاکہ لوگ فوراً ہی کسی کے کان میں پائلٹ لگا کر اس سے بات کر سکیں۔


اس ڈیوائس کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے ویورلی لیب نے اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں، انہوں نے بس یہ بتایا کہ یہ ڈیوائس ترجمہ کی ٹیکنالوجی اور آپ کے موبائل میں ایک ایپلی کیشن استعمال کرتی ہے، صارفین اس ڈیوائس کو آف لائن استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ائیر پیس کو میوزک سننے کے لیے بطور ہیڈ فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ویورلی لیب 25 مئی سے پائلٹ کے پری آرڈر لینا شروع کرے گی۔ 25 مئی کو ہی پروڈکشن کے لیے انڈیگوگو مہم شروع کی جائے گی، جس میں سیاہ ، سفید اور سرخ رنگ کی ڈیوائس کی قیمت 129 سے 179 ڈالر تک ہوگی۔ مختصر پری آرڈر کے بعد یہ ڈیوائس مارکیٹ میں 250 سے 300ڈالر میں فروخت کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-17

More Technology Articles