This smart closet will tell you what best to wear each morning

This Smart Closet Will Tell You What Best To Wear Each Morning

ٹیلر۔ زبردست فیچرز کے ساتھ اس سمارٹ الماری سے خواتین وحضرات کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا

اکثر خواتین کا ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ الماری میں کپڑے رکھنے کی جگہ نہیں اور پہننے کو  کپڑے نہیں۔ بیٹا لسٹ کا  ایک نیا  سٹارٹ اپ اس حوالے سے خواتین کی مدد کر سکتا ہے۔ ٹیلر نام  کی نئی سمارٹ الماری کپڑوں کے انتخاب میں صارفین کی مدد سے کرے گی۔
ٹیلر
ایک سمارٹ الماری ہے، جو انتہائی چھوٹے چھوٹے سنسر جو ٹیلر ٹیگز (TailorTags) کہلاتے ہیں کا استعمال  کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیلر ٹیگ صارفین کے کپڑوں میں لگے ہوتےہیں۔ ان ٹیلر ٹیگز کی مدد سے ٹیلر سمارٹ  الماری اس بات کا پتہ چلاتی ہے کہ صارفین کو کونسے کپڑے پسند ہیں یا صارفین نے آج کونسے کپڑے پہنے ہیں۔
ابتدائی کچھ دنوں تک ٹیلر مصنوعی ذہانت سے سیکھتی ہے کہ آپ کو کس طرح کے کپڑے پسند ہیں، اس کے بعد یہ الماری سمارٹ فون ایپس کی مدد سے صارفین کو تجاویز دیتی ہے کہ انہیں آج کونسے کپڑے پہننے چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-14

More Technology Articles