Tizen grows with Samsung Z3

Tizen Grows With Samsung Z3

ٹائیزن او ایس کے ساتھ سام سنگ کا نیا زیڈ3 سمارٹ فون

سام سنگ زیڈ 1(تفصیلات اس صفحے پر)سام سنگ کے اپنے بنائے ہوئے آپریٹنگ سسٹم ٹائیزن کا حامل پہلا فون تھا۔ اب زیڈ 1 کا جانشین زیڈ3 لانچ ہونے کےلیے تیار ہے(سام سنگ نے زیڈ2 کے نام سے کوئی ڈیوائس لانچ نہیں کی)۔زیڈ 3 میں 5 انچ کی720p سپر ایمولڈسکرین ہے۔اس ڈیوائس میں ٹائیزن کا تازہ ترین ورژن ٹائیزن v2.3 انسٹا ل ہے۔زیڈ 3 میں الٹرا ڈیٹا سیونگ موڈ کی سپورٹ بھی ہے جو سام سنگ نے اس سے پہلے اینڈریوڈ ڈیوائس جے 2 (تفصیلات اس صفحے پر)میں متعارف کرائی تھی۔

اس سہولت کی وجہ سے خاص طور پر ایپلی کیشن کے لیے 50 فیصد تک ڈیٹا کی بچت ہوگی۔ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ فیچر اچھا ہے، جہاں انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔
ڈیوائس میں 1.3گیگا ہرٹز پروسیسر(سپیکٹرم چپ سیٹ) ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 1 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہے ۔مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت سٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔3 جی کنکٹیویٹی کے ساتھ یہ ڈیوائس ڈوئل سم ہے۔ اس کے خریدنے پر Mix Radio کی لائف ٹائم سبسکرپشن بھی ملتی ہے ، جہاں صارفین تین کروڑ گانے سن سکتے ہیں۔
ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔بھارت میں یہ فون 21 اکتوبر کو فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا جہاں اس کی قیمت 8500 بھارتی روپے یا 130 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-15

More Technology Articles