Top 5 Smartphones from CES 2015

Top 5 Smartphones From CES 2015

2015 کے سرفہرست موبائل فون!!!


سسسhttp://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/article-2015-asus_zenfone_2.jpg
اسوس زین فون 2
اسوس زین فون 2 ،اسوس کے زین فون کا جانشین ہے۔ اس کی خصوصیات میں 4 جی بی ریم، Z3580 (جو 64 بٹ انٹل ایٹم چپ سیٹ ہے)، اینڈریوڈ 5.0 (لولی پاپ)، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 5 میگا پکسلر فرنٹ کیمرہ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے۔



http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/article-2015-imagoid.php.jpg
اسوس زین فون زوم
اسوس زین فون زوم میں موجود13 میگا پکسل کا سنسر لینز کے ساتھ کیمرہ جو تین گنا زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔مزید خصوصیات میں 5.5 انچ ڈسپلے، فل ایچ ڈی ڈسپلے، 64 بٹ انٹل ایٹم چیپ سیٹ اور اینڈریوڈ 5.0 شامل ہیں۔

(جاری ہے)



http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/article-2015-LG_G_Flex-22.jpg
ایل جی جی فلکس 2
ایل جی جی فلکس 2 ایل جی کی طرف سے پیش کیا گیا خمیدہ(Curved) موبائل ہے۔ اس کی خصوصیات میں فل ایچ ڈی ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، 13 میگا پکسل کیمرہ اور اینڈریوڈ 5.0 شامل ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/article-2015-saygusv2full.jpg
Saygus V
Saygus V2 کو Saygus Vسکوائر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی میموری ہے۔ اس میں 320 جی بی میموری کی گنجائش ہے۔دومائیکروسلاٹ میں سے ہر ایک 128 جی بی میموری کو سپورٹ کرتی ہے، جبکہ فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے۔ڈوئل بوٹ کی خصوصیت کی وجہ سےاسے اینڈریوڈ اور ونڈوز پر چلایا جا سکتا ہے۔مزید خصوصیات میں فل ایچ ڈی ڈسپلے، 3 جی بی ریم، 64 بٹ سنیپ ڈریگن 801 چپ سیٹ اور 21 میگا پکسل رئیر اور 13 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ شامل ہیں۔


http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/article-2015-P90_Black_Hero_01.jpg
لینوو پی 90
لینوو پی 90میں 64 بٹ انٹل ایٹم چپ سیٹ لگی ہے۔اس کی مزید خصوصیات میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری،2 جی بی ریم، 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے، 13 میگا پکسل کیمرہ، 32 جی بی سٹوریج اور ایل ٹی ای شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-13

More Technology Articles