Turn your phone into a microscope

Turn Your Phone Into A Microscope

اپنے سمارٹ فون کو خرد بین میں بدلیں

سمارٹ فون کو خرد بین میں بدلنے کا عمل اب انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔کک سٹارٹر پر جاری ایک مہم میں بلپس (Blips) نام کے لینز کی تیاری کےلیے پیسے جمع کیے جا رہے ہیں۔ یہ دو مختلف لینز ہیں جو بہت آسانی کے ساتھ سمارٹ فونز کو خردبین میں بدل دیں گے، لیز کو بس کیمرے کے آگے لگانا پڑتا ہے اور آپ کا سمارٹ فون خرد بین بن جاتا ہے۔ان دو لینزوں میں سے ایک لینز 0.5 ملی میٹر کا میکرو لینز ہے اور دوسرا 1.2 ملی میٹر موٹا مائیکرولینز ہے۔


میکرو لینز سے صارفین ایچ ڈی تصاویر بنا سکتے ہیں۔ میکرو لینز کسی بھی چیز کو اس کے سائز سے 10گنا بڑا کر کے دکھاتا ہے۔ مائیکرو لینز سمارٹ فون کو ڈیجیٹل خردبین میں بدل دیتے ہیں۔اس لینز سے ایک انچ کے 7000 ویں حصے کی تفصیل بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
بیسک کٹ میں ایک مائیکرو اور ایک میکرولینز کے ساتھ دو چھوٹی اسفنج شامل ہیں، جو لیز کا فوکس برقرار رکھنے کے کام آتی ہیں۔

(جاری ہے)

پریمیم لیب کٹ کو تعلیمی مقاصد، سائنسی تحقیق اور دیگر تجربات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کٹ میں مائیکرو اور میکرو لینز، لائٹ سورس، اسفنج ، ایک سمارٹ فون سٹیج اور 6 پہلے سے تیار سلائیڈز شامل ہیں۔
کک سٹارٹر پر بیسک کٹ کی قیمت 17 ڈالر اور 19 ڈالر ہے، جو دونوں فروخت ہوچکی ہیں۔اب کک سٹارٹر پر بیسک کٹ کی قیمت 23 ڈالر ہے۔ ستمبر میں لانچ کے بعد اس کی قیمت 34 ڈالر ہوگی۔ لیب کٹ کی قیمت 46 ڈالر ہے۔ لانچ کے بعد یہ 68ڈالر میں فروخت ہوگی۔
کک سٹارٹر پر اس مہم کا صفحہ دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

Turn your phone into a microscope
تاریخ اشاعت: 2016-05-20

More Technology Articles