Ubuntu operated smartphone is all set for Sale

Ubuntu Operated Smartphone Is All Set For Sale

’’اوبنٹو او ایس‘‘ سمارٹ فون تیار کرلیا گیا!!!

پچھلے ایک سال سے جس فون کا بہت تذکرہ رہاہے وہ اوبنٹو او ایس کا حامل فون تھا جسے اب چند دنوںمیں متعارف کرا دیا جائے گا۔پہلے اوبنٹو لینکس سمارٹ فون کی فروخت کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔اس سمارٹ فون کو محدود تعداد میں فروخت کیا جائے گا ، اس لیے اندازہ ہے کہ اس کا حصول آئی فون 6 کے حصول سے بھی زیادہ مشکل ہوگا۔ یہ سمارٹ فون Aquaris E4.5 Ubuntu کے نام سے لانچ کیا جائے گا جسے سپین کی کمپنی بی کیو نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فی الوقت یہ سمارٹ فون صرف یورپ میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ہارڈ وئیر کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس میں میڈیا ٹیک کواڈ کور 1.30 گیگا ہرٹز پروسیسر، 1 جی بی ریم، 8 جی بی سٹوریج، مائیکروایس ڈی اور 540x960کیو ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے شامل ہے۔
اوبنٹؤ کے اس سمارٹ فون کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس میں ایکسٹرنل ڈسپلے ، کی بورڈ اور ماؤس کی سپورٹ ہو گی مگر آنے والے موبائل فون میں اس خصوصیت کی کمی ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت 169.95 یوروز ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-07

More Technology Articles